قومی خبریں

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ کا انتقال، بھارت جوڑو یاترا کے دوران پڑا دل کا دورہ

جالندھر سے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر پھگواڑہ کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا انتقال ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: پنجاب کے جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ کا سنیچر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ بھارت جوڑو یاترا میں شریک تھے۔ جس وقت سنتوکھ سنگھ کو دل کا دورہ پڑا وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے تھے۔ سنتوکھ سنگھ کی حالت بگڑتے ہی راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا روک دی اور فوراً اسپتال پہنچے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آج لدھیانہ کے لاڈووال سے صبح 7 بجے شروع ہوئی تھی اور اسے صبح 10 بجے جالندھر کے گورایا پہنچنا تھا، جہاں دوپہر کے کھانے کے لیے وقفہ ہونا تھا۔ اس کے بعد یاترا کے سہ پہر 3 بجے دوبارہ شروع ہو کر شام 6 بجے پھگواڑہ بس اسٹیشن کے قریب قیام کرنے کا منصوبہ تھا۔ تاہم صبح تقریباً 9.30 بجے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کے انتقال کے بعد یاترا کو روک دیا گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق یاترا میں چل رہے سنتوکھ سنگھ کے سینے میں اچانک بہت تیز درد محسوس ہوا، وہ پسینہ سے تربتر ہو گئے اور زمین پر گر پڑے۔ اس سے موقع پر افرا تفری پھیل گئی۔ سنتوکھ سنگھ کو فوری طور پر پھگواڑہ کے ویرک اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اطلاع دی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ دریں اثنا، ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی آخری رسومات کل ان کے جالندھر میں واقع آبائی مقام پر ادا کی جائیں گی۔

Published: undefined

سنتوکھ سنگھ چودھری 18 جون 1946 کو پیدا ہوئے تھے اور وہ پنجاب کے سابق کابینہ وزیر رہ چکے تھے۔ انہوں نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر پارلیمانی الیکشن لڑا اور جیت حاصل کی تھی، اس کے بعد وہ 2019 میں بھی لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سنتوکھ سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ہمارے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کے اچانک انتقال کے بارے میں جان کر گہرا صدمہ اور افسوس ہوا۔ ان کی رحلت پارٹی اور تنظیم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں میرا دل ان کے اہل خانہ، دوستوں اور پیروکاروں کے ساتھ ہے۔ اس کی روح کو سکون ملے۔‘‘

Published: undefined

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور لکھا، ’’میں جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کے اچانک انتقال سے بہت غمزدہ ہوں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined