قومی خبریں

کووڈ۔19: کانگریس لیڈر دیپک سنگھ نے اپنی پوری نتخواہ وقف کی

اس وقت کورونا وائرس سے اترپردیش نبردآزما ہے اور پورے ملک میں لاک ڈاؤن بھی ہے اسے ہر کسی کو قبول کرنا چاہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نپٹنے کے لئے احتیاطی طور پر لاک ڈاؤن کے اقدام کے دوران کانگریس کے ایم ایل سی دیپک سنگھ نےکووڈ۔19 کے اختتام تک اپنی پوری تنخواہ اسی مد میں وقف کرنے کے لئے قانون ساز کونسل کے پرنسپل سکریٹری کو خط لکھا ہے۔

Published: undefined

قانون ساز کونسل کے پرنسپل سکریٹری کے نام اپنے خط میں ایم ایل سی نے لکھا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس سے اترپردیش نبردآزما ہے اور پورے ملک میں لاک ڈاؤن بھی ہے اسے ہر کسی کو قبول کرنا چاہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس ضمن میں وہ اپنی پوری تنخواہ وزیر اعلی راحت فنڈ یا کونسل چئیرمین کے فنڈ میں وقف کرتے ہیں تاکہ طبی ملازمین،غریبوں،مزدوروں، کسانوں اور ضروت مندوں کی کچھ مدد ہوسکے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نےکہا کہ انہوں نے اپنے ایم ایل سی فنڈ سے 10لاکھ روپئے جاری کئے ہیں جبکہ اپنے ذاتی خرچ سے 2لاکھ روپئے کی مالیت کے صابن غریبوں میں تقسیم کرا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے دو دن قابل پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کے نام خط لکھ کرزیادہ سے زیادہ مدد کی اپیل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined