قومی خبریں

سرکاری اسکیموں کا فائدہ اقلیتوں تک پہنچے: ندیم جاوید

چند نام نہاد مسلم سیاسی پارٹیاں صرف مسلمانوں کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے کی نیت سے مسلم ووٹوں کا بٹوارہ کر کے اپنافائدہ حاصل کررہی ہیں ۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس 
علامتی تصویر آئی اے این ایس  

آل انڈیا کانگریس پارٹی کےشعبہ اقلیتی امور کے سربراہ ندیم جاوید نے کانگریسیوں سے کہاکہ انہیں مختلف سرکاری اسکیموں کا اقلیتوں کوفائدہ پہنچانے میں اہم رول ادا کرناچاہئے۔ ان اسکیموں سے انہیں متعارف کروایا جائے اور اس کے لیے آگے بڑھ کر مدد کی جائے۔

Published: undefined

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے سربراہ جاویدندیم نے ان خیلات کا اظہار اقلیتی شعبے کی میٹنگ میں کیا۔اس تقریب کے دوران کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے ، نائب صدراور اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر ایم ایم شیخ ، کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاست بھر کے اضلاع کے سربراہان اور دیگر نے شرکت کی ۔ ندیم جاوید نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتوں کا مکمل اعتماد حاصل کرنے کیلئے اقلیتی شعبہ جنگی پیمانے پر کام کرے گا ۔

Published: undefined

انہوں نے اس موقع پر چند نام نہاد مسلم سیاسی پارٹیوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ پارٹیاں صرف مسلمانوں کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے کی نیت سے مسلم ووٹوں کا بٹوارہ کر کے اپنافائدہ حاصل کررہی ہیں ۔

Published: undefined

اس موقع پر کانگریس کے ریا ستی صدرانا پٹولے نے مجلس اتحاد المسلمین پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم بی جے پی کی' بی ٹیم' ہے اور اس کی وجہ سے سیکولر طاقتوں کو نہ صرف نقصان پہنچاہے، بلکہ مسلم نمائندگی بھی دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے ۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں کانگریس پارٹی نے صرف ریاست میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گیاور اس کا شمار ملک کی اور ریاست کی اول نمبر پارٹیوں میں ہو گا،لیکن یہ اس وقت ممکن ہو جب تمام طبقات کا اسے بھر پور تعاون ملے اوراقلیتوں نے ماضی میں جو اعتماد کانگریس پارٹی پر جتلا یا ہے وہ اس پر قائم رہے ۔

Published: undefined

پٹولے نےمزید کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کو حکومت تک پہنچانا اور اس پر عمل درامد کرنا اب ہماری ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے نائب صدر اور اقلیتی شعبہ کے ریاستی سربراہ ایم ایم شیخ نے کہا کہ ان ریاست کے تمام اضلاع کے سیل کے سربراہان اس میں موجود ہیں مگر اب ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دوبارہ متحرک ہو جا ئیں ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کانگریس پارٹی نے ایک جانب جہاں انہیں ریاستی کانگریس کے نائب صدر کی ذمہ داری دی ہے وہیں اقلیتی شعبہ کے سربراہ کے عہدے پر بھی قائم رکھا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر ابراھیم بھائی جان، رکن اسمبلی وجاہت مرز ا،ایم ایل سی حسنہ بانو، نائب صدر موہن جوشی،نظام الدین راعین وغیرہ موجود تھے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز