قومی خبریں

شتروگھن سنہا نے امت شاہ کو بنایا تنقید کا نشانہ، اور پھر کہا ’برا نہ مانو ہولی ہے‘

سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر شتروگھن سنہا نے وزیر داخلہ امت شاہ کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے طنز کے تیر چلائے۔ انھوں نے پہلے تو امت شاہ کو نشانہ بنایا اور پھر کہا ’برا نہ مانو ہولی ہے‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر شتروگھن سنہا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے طنز کسا ہے۔ انھوں نے امت شاہ کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں ’’دہلی میں کیا ہوگا آج میں آپ سب کے سامنے جواب دے دیتا ہوں۔ دہلی میں نریندر مودی جی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔‘‘ ویڈیو میں آگے ایک ایسے شخص کو دکھایا گیا ہے جو زور زور سے ہنس رہا ہے۔ ایک طرح سے یہ ویڈیو امت شاہ کے بیان کا مذاق اڑانے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ شتروگھن سنہا نے لکھا ہے ’’یہ پبلک کے لیے ہے... یہ پبلک ہے سب جانتی ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’نجی طور پر میں ایک ماسٹر پالیسی ساز اور کچھ دوسری خوبیوں کی وجہ سے آپ کی بہت عزت کرتا ہوں۔ برا نہ مانو ہولی ہے۔ ہیپی ہولی۔ جے ہند۔‘‘

Published: undefined

دراصل جو ویڈیو شتروگھن سنہا نے ٹوئٹ کیا ہے وہ دہلی اسمبلی انتخاب کا نتیجہ آنے سے پہلے کا ہے۔ اپنی تقریر میں انھوں نے بی جے پی کی زبردست کامیابی کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس کے برعکس 70 سیٹوں میں سے بی جے پی کو محض 8 سیٹ حاصل ہوئی۔ امت شاہ کا دعویٰ غلط ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’آپ دعویٰ کچھ اور کرتے ہیں اور ہوتا کچھ اور ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’اب اسے لوگوں کو سمجھنے دیں۔ دہلی اسمبلی الیکشن کے دوران کا یہ ویڈیو جو وائرل ہو گیا ہے، یہ میری کوئی نجی رائے یا تبصرہ نہیں ہے۔ یہ ویڈیو آپ کی طرف سے کی جا رہی گڑبڑی کو سمجھنے، اطلاعات و نشریات کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

ایک ٹوئٹ میں شتروگھن سنہا نے امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہاں تک لکھ دیا ہے کہ ’’آپ پھر سے اپنی لمبی بات چیت، جھوٹے دعوے اور فرضی خبروں کی شروعات کر چکے ہیں۔ گزشتہ بار آپ نے دہلی الیکشن میں بی جے پی کی 3/2 اکثریت حاصل کرنے کی پیشین گوئی کی تھی، لیکن صرف 3-2 سیٹیں ہی ملیں۔ اس بار آپ نے دعویٰ کیا کہ آپ کو 60 سیٹیں ملیں گی، لیکن ملی صرف 8۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined