قومی خبریں

یوپی اسمبلی انتخابات: کانگریس کی 41 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری، 16 خواتین کو دیا موقع

کانگریس نے یوپی انتخابات کے لیے 41 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں 16 خواتین کے نام شامل ہیں، مجموعی طور پر کانگریس نے اب تک 66 خواتین کو امیدوار بنایا ہے۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کل 41 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس نے 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کے اپنے وعدے پر ایک مرتبہ پھر عمل کرتے ہوئے اس فہرست میں 16 خواتین کو بطور امیدوار شامل کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریش نے جن سیٹوں سے امیدواروں کا اعلان کیا ہے اس میں شاملی، کیرانہ، تھانا بھون، مظفرنگر، میرانپور، کھتولی، سردھنا، میرٹھ، باغپت، مودی نگر، دھولانا، ڈیبائی، خورجہ وغیر کی اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔

Published: undefined

دوسری فہرست میں جن خواتین کو موقع دیا گیا ہے ان میں سہارنپور سے سکھوندر کور، چرتھاول سے ڈاکٹر یاسمین رانا، تھانا بھون سے سلمیٰ آغا انصاری، بیلاری سے کلپنا سنگھ، چندوسی سے متھلیش، صاحب آباد سے سنگیتا تیاگی، مودی نگر سے نیرج کماری پرجاپتی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہاپوڑ سے بھاونا والمیکی، سیانہ سے پونم پنڈت، ڈیبائی سے سونیتا شرما، اگلاس سے پریتی دھانگر، چھاتا سے پونم دیوی، مانت سے سمن چودھری، نواب گنج سے اوشا گنگوار اور اکبر پور سے پرینکا جائسوال کو موقع دیا گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری اہم سیٹوں کی بات کریں تو کیرانہ سے حاجی اخلاق، شاملی سے ایوب جنگ، میرانپور سے مولانا جمیل قاسمی، سردھنا سے سید رعن الدین، میرٹھ ساؤتھ سے نفیس سیفی، سکندر آباد سے سلیم اختر اور شکار پور سے ضیاء الرحمٰن کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined