قومی خبریں

دہلی: کانگریس کی 54 امیدواروں کی فہرست جاری، جاوید، یوسف، متین اور مہدی کو موقع

للوتیا کو منگولپوری (ریزرو)، یوسف کو بلی ماران، کرشن تیرتھ کو پٹیل نگر اور لولی کو گاندھی نگر، نریندر کو شاہدرہ، متین احمد کو سلیم پور اور اشوک کمار والیہ کو کرشنا نگر سے امیدوار بنایا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی کی 70 ارکان پر مشتمل اسمبلی کے انتخابات کےلئے 54 امیدواروں کی پہلی فہرست سنیچر کو جاری کی جس میں سینئر لیڈر کرشنا تیرتھ، راجیش لیلوتیا، ہارون یوسف، ڈاکٹر نریندر ناتھ اور اروند سنگھ لولی سمیت کئی اہم لیڈر شامل ہیں۔ کانگریس انتخابی کمیٹی کے سربراہ مکل واسنک نے یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے عام آدم پارٹی (عآپ) کے ٹکٹ پر اسمبلی کی رکن رہی پھر کانگریس میں واپسی کرنے والی الکا لامبا کو چاندنی چوک سے امیدوار بنایا ہے۔ للوتیا کو منگولپوری (ریزرو)، یوسف کو بلی ماران، کرشن تیرتھ کو پٹیل نگر اور لولی کو گاندھی نگر، نریندر کو شاہدرہ، متین احمد کو سلیم پور اور اشوک کمار والیہ کو کرشنا نگر سےامیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

پارٹی نے ڈپٹی وزیراعلی اور آپ لیڈر منیش سسودیا کے خلاف پٹپڑ گنج سیٹ سے لکشمن راوت کو امیدوار بنایا ہے۔ راوت پٹپڑ گنج کے سابق ضلع صدر رہ چکے ہیں۔ کانگریس نے عام آدمی پارٹی سے واپسی کر چکی الکا لامبا کے علاوہ عآپ سے پارٹی میں سنیچر کو شامل ہوئےآدرش شاستری کو دوارکا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

پارٹی نے نئی دہلی سیٹ سے ابھی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس سیٹ پر وزیراعلی اروند کیجری وال انتخابات لڑ رہے ہیں۔
پارٹی نے ڈاکٹر نریش کو منڈکا، کمل ناتھ کو تری نگر، تلوندر سنگھ مارواہ کو جنگ پورہ اور وکیل شینو چوپڑہ کو کالکاجی سے ٹکٹ دیا ہے۔
پارٹی نےجن 54 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں 10 خواتیں شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined