قومی خبریں

تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدارآئے گی: ناگیشورراو

دوسری جانب تیلگودیشم پارٹی کے صدر چندر باابو نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی کیونکہ ان کی توجہ آندھرا پر ضروری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

تلنگا نہ میں کانگریس کی جیت کے امکانات روشن ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے کانگریسی رہنماؤں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اب تلنگانہ کانگریس لیڈر و سابق ریاستی وزیرٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر ضلع کھمم کی ترقی کو یقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ریاست میں اس مرتبہ کانگریس حکومت بنائے گی۔ناگیشورراو نے ضلع کھمم میں انتخابی مہم میں تیزی پیداکردی ہے۔انہوں نے کانگریس کی اعلی قیادت کی جانب سے ریاست کے عوام کے لئے کئے گئے 6اعلانات کی تفصیلات سے بھی عوام کو واقف کروارہے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب تیلگودیشم پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی سربراہ چندرا بابو نے یہ فیصلہ کیا۔ تلنگانہ تیلگودیشم پارٹی کے صدر کاسانی گیانیشورنے ان سے راجہ مہیندراورم جیل میں ملاقات کی۔

Published: undefined

اس ملاقات کے موقع پر چندرا بابو  نے کہا کہ  آندھرا پردیش  کی موجودہ صورتحال میں وہ تلنگانہ پر توجہ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے گیانیشورکو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ لیڈروں کو بتائیں کہ ان حالات میں انہیں انتخابات کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران تلنگانہ کے پارٹی لیڈران کو چندرا بابو کے فیصلہ کی تفصیلات سے واقف کروارہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined