قومی خبریں

کانگریس کو ’ڈونیٹ فار دیش‘ مہم کے ذریعے اب تک 2 کروڑ 81 لاکھ روپے حاصل، 20 ہزار سے زیادہ ’سائبر حملے‘

کانگریس کی آن لائن چندہ جمع کرنے کے لیے 'ڈونیٹ فار دیش' کے نام سے شروع کی گئی کراؤڈ فنڈنگ ​​مہم کے دوران اب تک 113713 افراد آن لائن طریقہ سے 2 کروڑ 81 لاکھ روپے عطیہ کر چکے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

نئی دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کے ذریعے دو دن پہلے 18 دسمبر کو آن لائن چندہ جمع کرنے کے لیے 'ڈونیٹ فار دیش' کے نام سے شروع کی گئی کراؤڈ فنڈنگ ​​مہم کے دوران اب تک 113713 افراد آن لائن طریقہ سے 2 کروڑ 81 لاکھ روپے عطیہ کر چکے ہیں۔ عطیہ کرنے والوں میں سے 80 فیصد نے یو پی آئی ڈیجیٹل موڈ استعمال کیا ہے۔ خیال رہے کہ کانگریس نے یہ مہم 28 دسمبر کو اپنے 138ویں یوم تاسیس سے 10 دن پہلے شروع کی ہے،

Published: undefined

حیران کن بات یہ ہے کہ کانگریس کی طرف سے شروع کی گئی اس مہم پر دو دنوں کے اندر ہزاروں سائبر حملے ہو چکے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں 20 ہزار 400 سائبر حملے ہوئے ہیں۔ ان میں 1340 مرتبہ ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایسے زیادہ تر حملے بیرون ملک سے کئے گئے۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی سمیت 32 لوگوں نے فنڈ میں ایک لاکھ روپے سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 626 لوگوں نے 13 ہزار روپے کا عطیہ دیا ہے۔ عطیہ کی ویب سائٹ پر ایک کروڑ 12 لاکھ وزٹ ریکارڈ کیے گئے۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کانگریس اپنی میٹنگوں میں کیو آر کوڈ لگا کر چندہ مانگے گی۔ اس کے ساتھ تجارتی سامان بھی جاری کیا جائے گا جس کے تحت لوگ پیسوں کے بدلے راہل گاندھی کے دستخط والے سامان خرید سکتے ہیں۔ جن پانچ ریاستوں سے پہلے دو دنوں میں سب سے زیادہ عطیات موصول ہوئے ان میں مہاراشٹر سے 56 لاکھ، راجستھان سے 26 لاکھ، دہلی سے 20 لاکھ، یوپی سے 19 لاکھ اور کرناٹک سے 18 لاکھ عطیات شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined