قومی خبریں

آر ایس ایس کے لوگوں کو اداروں سے ہٹایا جائے گا، راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے آر ایس ایس پر قومی اداروں پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی حکومتیں اپنے اداروں سے آر ایس ایس کے حامیوں کو ہٹا دیں گی۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a>
تصویر / @INCIndia 

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر قومی اداروں پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومتیں اپنے اداروں سے آر ایس ایس کے حامیوں کو هٹائیں گی۔

راہل گاندھی نے یہاں پارٹی کے اقلیتی سیل کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی كو 'بزدل ' قرار دیا اور انہیں قومی سلامتی، رافیل سودے ، معیشت اور روزگار پر بحث کرنے کا چیلنج کیا۔ انهوں نے کہا کہ ’’مودی کو گزشتہ پانچ سال کے دوران میں مکمل طور پر جان گیا ہوں۔ وہ بزدل ہیں اور ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جاؤ تو وہ بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔‘‘

کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) عدلیہ سے لے کر الیکشن کمیشن تک قومی اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی حکومتیں اپنے اداروں سے آر ایس ایس کے حامی لوگوں کو باہر نكالیں گي۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں گزشتہ 15 سال کے دوران تمام اداروں میں آر ایس ایس حامی بھر دیئے گئے ہیں۔ اب انہیں باہر نکالا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش میں آر ایس ایس کو سابقہ حکومت نے 800 کروڑ روپے دیئے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کے چہرے پر 'خوف' واضح دکھائی دیتی ہے اور وہ جان گئے ہیں کہ لوگوں کو بانٹ کر ملک پر حکومت نہیں کیا جا سکتی ہے۔ انهوں نے کہا کہ مودی کا جادو ختم ہو چکا ہے۔ ڈوكلام میں چین کی فوج گھس گئی اور مودی بغیر کسی ایجنڈا چین چلے گئے اور ہاتھ جوڑ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس تین طلاق سے متعلق متنازعہ قانون کو ختم کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہر ہندوستانی شہری کا ہے۔ اقلیتی طبقوں نے ملک کی تعمیر کے ہر مرحلے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ اس ملک کو ہر مذہب کے لوگوں نے بنایا ہے۔ یہ ملک سب کا ہے۔
سپریم کورٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے آئینی اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کو بچانے کی ذمہ داری کانگریس اور ہر سیاسی جماعت کی ہے۔ یہ ادارہ کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے آپ کو ملک سے اوپر سمجھتی ہے لیکن آئندہ تین مہینے کے دوران اسے بتا دیا جائے گا کہ ملک اس سے اوپر ہے۔

مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں بی جے پی نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا۔ نوٹ بندي سے معیشت دو فیصد گھٹ گئی ہے۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے 'گبر سنگھ ٹیکس' نافذ کر دیا جس سے مڈل کلاس اور غریب بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined