قومی خبریں

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پہنچیں لکھنؤ، کل سے شروع ہوگا میٹنگوں کا دور

میڈیا انچارج اشوک کمار نے بتایا کہ پرینکا گاندھی جمعہ کی صبح 10 بجے سے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کا دور شروع کریں گی، میٹنگ کا ایجنڈہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر مبنی ہوگا۔

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: ملک کی راجدھانی کی سیاسی سمت طے کرنے والے صوبہ اترپردیش میں حاشیہ پر کھڑی کانگریس کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششوں میں مشغول پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پہلے سے طے شدہ پروگرام سے پہلے ہی جمعرات کو لکھنؤ پہنچ گئیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی واڈرا دوپہر تقریباً تین بجے اموسی ائیر پورٹ پہنچی جہاں ان کے استقبال کے لئے کانگریس لیجسلیچر لیڈر آرادھنا مشر مونا موجود تھیں۔ اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نو اور دس ستمبر کو پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کر کے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی طے کریں گی۔

Published: undefined

پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمار للو نے بدھ کو ایک سوال کے جواب میں پرینکا گاندھی واڈرہ کے دورے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ نو اور دس تاریخ کو لکھنؤ میں رہیں گی۔ پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کو بھی پرینکا گاندھی واڈرہ کے آنے کی اطلاع نہیں تھی۔

Published: undefined

میڈیا انچارج اشوک کمار نے بتایا کہ پرینکا گاندھی واڈرہ جمعہ کی صبح دس بجے سے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کا دور شروع کریں گی۔ میٹنگ کا اہم ایجنڈہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر مبنی ہوگا۔ کانگریس جنرل سکریٹری ہفتہ کو کاروباری لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے ان کے مسائل کو سمجھیں گی۔ انہوں نے حالانکہ آج کے پروگرام کے بارے میں جانکاری سے صاف انکار کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined