قومی خبریں

مرکزی حکومت 2سال سے معلق ماب لنچنگ مخالف قانون جلد ازجلد بنائے : کانگریس

سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے ماب لنچنگ کی نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس دیا اور پچھلی ہدایت پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی تھی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی بنچ نے دو سال قبل ہی مرکزی حکومت کو ماب لنچنگ مخالف قانون بنانے کی ہدایت دی تھی اور اس کے لیے 11رہنماءنکات بھی سجھائے تھے، مگر حکومت نے سپریم کورٹ کی اس ہدایت پر کوئی عمل نہیں کیا۔

Published: undefined

اس کے بعد جولائی 2019 میں ایک بار پھراس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے ماب لنچنگ کی نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس دیا اور پچھلی ہدایت پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی۔ پھربھی مودی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے ماب لنچنگ قانون جلد ازجلد بنایا جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کیا ہے۔

Published: undefined

یہ بھی پڑھیں، مہاراشٹر: پالگھر موب لنچنگ کے 101 ملزمین کی فہرست جاری، سبھی ’غیر مسلم‘

Published: undefined

میڈیاکے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پالگھرمیں ہوئے ماب لنچنگ کے واقعے کے بعد مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے وزیراعلیٰ کو فون کرکے اس واقعہ پر بات کرنے میں نہایت عجلت دکھائی لیکن دو سال سے بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود انہوں نے ماب لنچنگ مخالف قانون کیوں نہیںبنایا؟۔ ماب لنچنگ کے واقعات دیگر ریاستوں میں بھی ہوئے اور وہ سب بھی قابل مذمت تھے، لیکن ان واقعات پر اس طرح کی عجلت بی جے پی کے کسی بھی لیڈر نہیں دکھائی۔ جبکہ اس کے برخلاف کئی معاملات میں بی جے پی کے لیڈران نے ماب لنچنگ کے ملزمین کا استقبال تک کیا اور ایک ملزم کی موت کے بعد اسے ترنگے میں لپیٹا بھی گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اپنی ان حرکتوں سے بی جے پی ملک کے سامنے کون سی مثال پیش کرنا چاہتی ہے

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined