قومی خبریں

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: کانگریس کے وفد نے الیکشن کمیشن سے کی ملاقات، ووٹنگ فیصد سمیت 4 اہم نکات پر وضاحت کا مطالبہ

کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ’’ہم نے تفصیل سے اپنی بات رکھ دی ہے، پہلا ایشو یہ ہے کہ لاکھوں لوگوں کے نام ووٹرس کی فہرست سے ہٹائے گئے ہیں جس کے اعداد و شمار ظاہر کیے جانے چاہئیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا کے روبرو کانگریس کا نمائندہ وفد</p></div>

الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا کے روبرو کانگریس کا نمائندہ وفد

 

کانگریس کے ایک نمائندہ وفد نے آج (3 دسمبر) الیکشن کمیشن سے ملاقات کر مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے نتائج پر اپنی فکر مندی ظاہر کی۔ اس ملاقات کے دوران کانگریس لیڈران نے ووٹنگ فیصد سمیت 4 اہم نکات پر الیکشن کمیشن سے وضاحت کا مطالبہ کیا۔ ملاقات کے بعد نمائندہ وفد میں شامل کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے الیکشن کمیشن سے بہت تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اگر انتخاب ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ پر نہ ہو تو جمہوریت اور آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

ابھشیک منو سنگھوی نے میڈیا کے سامنے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران اٹھائے گئے 4 اہم نکات کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے جو اہم نکات تھے، الیکشن کمیشن کو اس کا ڈاٹا جاری کرنا چاہیے۔‘‘ جو 4 نکات انھوں نے پیش کیے وہ اس طرح ہیں:

  1. مہاراشٹر میں بہت بڑی تعداد میں ووٹروں کی کمی ہوئی ہے۔ ہمیں بوتھ اور انتخابی حلقہ کی بنیاد پر اس کا مکمل ڈاٹا چاہیے، جو ابھی موجود نہیں ہے۔ اس سے پتہ چلے گا کہ مہاراشٹر میں اتنی بڑی تعداد میں جو ووٹرس کو کم کیا گیا، اس کی وجہ کیا ہے۔

  2. لوک سبھا انتخاب اور اسمبلی انتخاب کے درمیان 5 ماہ میں تقریباً 47 لاکھ ووٹرس کو جوڑا گیا۔ اس کی بنیاد کیا ہے؟ ہمیں اس کا ڈاٹا چاہیے۔

  3. الیکشن کمیشن کے خود کے دیے گئے اعداد و شمار کی بنیاد پر مہاراشٹر میں شام 5 بجے ووٹر ٹرن آؤٹ 58.22 فیصد، رات کے 11.30 بجے 65.02 فیصد اور دو دن بعد 67 فیصد بتایا گیا۔ سوال پوچھنے پر جواب ملا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ ایک الگ طریقۂ کار ہے اور 17سی ایک الگ طریقۂ کار ہے۔

  4. 118 ایسے انتخابی حلقے ہیں جہاں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب کے درمیان 25 ہزار زیادہ ووٹوں کا فرق ہے۔ ان میں بیشتر مقام پر برسراقتدار پارٹی کی جیت ہوئی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے نمائندہ وفد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے متعلق سنگین خامیوں کو پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی گزارش کی گئی کہ شفافیت کو یقینی بنانے عدم اعتماد کو دور کرنے کے لیے تفصیلی اعداد و شمار جاری کیے جائیں۔ اس نمائندہ وفد میں ابھشیک منو سنگھوی کے علاوہ کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک، مہاراشٹر کانگریس صدر نانا پٹولے اور پارٹی ترجمان پون کھیڑا وغیرہ شامل تھے۔

Published: undefined

گزشتہ دنوں کانگریس نے ایک عرضداشت پیش کر الیکشن کمیشن سے گزارش کی تھی کہ پارٹی لیڈران کو ملنے کا موقع دے تاکہ وہ سنگین خامیوں اور مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے جڑے کچھ اہم ایشوز کو اٹھا سکے۔ اس گزارش کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن 3 دسمبر کو ملاقات کا وقت دیا تھا۔ اب جبکہ کانگریس نمائندہ وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر اپنی باتیں تفصیل سے رکھ دی ہیں، تو پارٹی کو جواب کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined