قومی خبریں

کانگریس کا جموں میں ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کا جموں میں جائیداد ٹیکس اور ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

جموں: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کا جموں میں جائیداد ٹیکس اور ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کمیٹی کے کارکنوں نے سینئر لیڈر رمن بھلہ کی سربراہی میں جمعرات کو بھی یہاں جمع ہو کر ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے سکریٹریٹ کو گھیراؤ کرنے کی بھی کوشش کی جس کو وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

Published: undefined

اس موقع پر رمن بھلہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم غریب عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک سوئی ہوئی سرکار بیدار نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس لئے احتجاج کے دوران تھالی بجا رہے ہیں تاکہ عوام بیدار ہوجائے اور سوئی ہوئی سرکار کو بھی جگایا جا سکے۔ موصوف نے کہا کہ آج ایندھن کی قیمتوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غریب عوام کے گھروں میں آسانی سے چولھے جلائے جا سکیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہی درج ہو رہا ہے۔ بھلہ نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ غریبوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آج بھی برابر کھڑی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی ہمارے احتجاجوں بلکہ کسانوں کے احتجاجوں کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے جس کا اثر آنے والے انتخابات پر پڑے گا اور ملک اور جموں وکشمیر سے بی جے پی کا صفایا ہوگا۔

Published: undefined

جموں وکشمیر کی اسمبلی نشستوں میں حد بندی کرنے کے عمل کے معیاد میں مزید ایک سال کا اضافہ کرنے پر موصوف نے کہا: ’یہ لوگ بہانے تلاش کرتے ہیں کیونکہ یہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے ہیں اور اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے سرکاری مشینری کو استعمال کیا جا رہا ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined