قومی خبریں

چاندنی چوک اسمبلی حلقہ میں کانگریس کی ’عوامی رابطہ مہم‘ کے دوران پارٹی امیدوار مُدت اگروال کو ملی بھرپور حمایت

کانگریس امیدوار مدت اگروال نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں جو بدحالی ہوئی ہے اس کی ذمہ دار بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں ہے۔ دونوں پارٹیوں کے خلاف چاندنی چوک کے لوگ 5 فروری کو اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس امیدوار مُدت اگروال و دیگر پارٹی لیڈران</p></div>

کانگریس امیدوار مُدت اگروال و دیگر پارٹی لیڈران

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے نوجوان اور باصلاحیت امیدوار مُدت اگروال کو عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں کی کافی حمایت مل رہی ہے۔ چاندنی چوک اسمبلی حلقہ میں بدلاؤ کا ماحول نظر آ رہا ہے۔ ایسے میں اس سیٹ سے کانگریس امیدوار کی جیت کی امید بڑھ رہی ہے۔ چاندنی چوک کے نوگھرا میں واقع انتخابی دفتر، جس کا افتتاح کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ جے پرکاش اگروال نے کیا، کے افتتاح کے بعد کانگریس امیدوار مدت اگروال نے دفتر میں حلقہ اسمبلی کے اہم لوگوں سے میٹنگ کی اور علاقے کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مدت اگروال نے علاقے میں گھر گھر جا کر لوگوں سے ذاتی طور پر رابطہ کیا اور اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ عوامی رابطے سے معلوم ہوا کہ لوگ عآپ رکن اسمبلی سے ناراض ہیں اور لوگوں نے کانگریس امیدوار کو حمایت دینے کے ساتھ جیت کا بھروسہ بھی دلایا۔

Published: undefined

چاندنی چوک میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کانگریس امیدوار مدت اگروال کے ساتھ کافی تعداد میں کانگریس کارکنان، علاقے کے عوام سمیت جگموہن گوٹیولا، پرکاش بیراٹھی، بلاک کانگریس صدر منوج گپتا، اشوک کمار، اشوک تیاگی، سوم دتّ شرما، مراری لال وشسٹھ، راہل وشسٹھ، راجیش شرما ببلا، راجے پانڈے، رمیش بندلیش، راجیش مارواہ، وجے شرما بھولا، گورو جین، اجیت پودّار، ابھیشیک شرما اور دھیرج کوشک وغیرہ خاص طور سے شامل تھے۔

Published: undefined

کانگریس امیدوار مدت اگروال نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں جو بدحالی ہوئی ہے اس کی ذمہ دار بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں ہے۔ دونوں پارٹیوں کے خلاف چاندنی چوک کے لوگ 5 فروری کو اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ دہلی کے لوگ بے روزگاری، مہنگائی، خراب سڑکیں، گندگی اور کوڑے کے ڈھیروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اور دہلی میں بدلاؤ لانے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ مدت اگروال کے مطابق اروند کیجریوال نے 2014 سے اب تک عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ جے جے کلسٹر، غیر مجاز اور آباد کالونیوں کے لوگ آج بھی پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں اور جو پانی مل رہا ہے وہ پینے لائق نہیں ہوتا ہے۔ جھگی جھونپڑی کی خواتین کو دور دور سے پانی لانا پڑتا ہے۔

Published: undefined

مدت اگروال نے آگے کہا کہ سڑک اتنے خراب ہیں کہ ہمیشہ حادثے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ تعلیمی نظام پورے طور پر تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ اسپتال کا نظام پورے طور پر درہم برہم ہو چکا ہے، اسپتالوں میں ڈاکٹروں سے لے کر دوائیوں تک کی کمی ہے۔ وعدے کے مطابق محلہ کلینک نہیں کھولے گئے۔ جان لیوا فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی بدعنوان اور تاناشاہ حکومت سے پریشان عوام کے لیے کانگریس ہی ایک بہتر متبادل ہے۔ لوگوں میں کانگریس کے تئیں بڑھتے یقین، بھروسے اور 15 سالہ تجربہ کی بنیاد پر لوگ کانگریس کو اقتدار میں لانا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی کانگریس امیدوار نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی عوام کے تعاون اور حمایت سے دہلی میں اپنی حکومت قائم کرنے کے بعد اپنی گارنٹیوں کو پورا کرے گی۔‘‘

Published: undefined

مدت اگروال نے کانگریس کی گارنٹیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’پیاری دیدی یوجنا‘ کے تحت کانگریس خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دے گی، ’جیون رکشا یوجنا‘ کے تحت عوام کو ہیلتھ انشورنس کے طور پر 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کرنے کا انتظام کرے گی اور ’اڑان یوجنا‘ کے تحت کانگریس پارٹی بے روزگار نوجوان کو اپرنٹس شپ کے تحت ایک سال تک 8500 روپے ہر ماہ دے گی۔ بزرگوں، معذوروں اور بیواؤں کے بند پنشن کو جاری کیا جائے گا۔ بند پڑے راشن کارڈ کو دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ ہر ایک غریب کو راشن اور ہر گھر کو پینے کا صاف پانی دیا جائے گا۔

Published: undefined

کانگریس امیدوار نے چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کے عوام سے کہا کہ انتخاب میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے لوگ بھی ووٹ مانگنے آئیں گے۔ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ ان سے یہ ضرور پوچھیں کہ ہم آپ کو ووٹ کیوں دیں؟ جب ہم آپ سے کسی کاغذ پر مہر لگوانے گئے تو ہمیں نظر انداز کیوں کیا گیا؟ کیا راشن کارڈ بنوائے؟ گندگی صاف کرائی؟ بے حساب مہنگائی اور ریکارڈ بے روزگاری کے لیے کون ذمہ دار ہے؟ یہ کچھ سوال ہیں جو عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے لوگوں سے ضرور پوچھیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ علاقے میں صاف پانی، مفت بجلی، بہتر علاج، گندگی سے چھٹکارا، آلودگی سے راحت، عالمی سطح کی ترقی، نوجوانوں کو روزگار اور خواتین کی مدد کانگریس حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined