
مدھیہ پردیش میں کانگریس کے احتجاج کا منظر / ایکس / @INCMP
بھوپال: مدھیہ پردیش میں کسانوں کے مسائل کو لے کر کانگریس نے جمعرات کو ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ممبئی-آگرہ قومی شاہراہ سمیت کئی اہم مقامات پر چکہ جام کیا۔ اس احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر کسانوں کے مسائل کو نظرانداز کرنے اور وعدوں سے روگردانی کا الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
اندور کے پگڈمبر علاقے میں ہونے والے مظاہرے کے دوران آگرہ-ممبئی قومی شاہراہ پر دونوں جانب ٹریفک جام ہو گیا۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان، کسان اور پارٹی رہنما شریک ہوئے۔ اس دوران کئی مقامات پر ٹریکٹروں کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔
آدیواسی کانگریس کے قومی صدر وکرانت بھوریا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی معیشت کسانوں پر منحصر ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں کسانوں کو ان کا جائز حق اور انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سویابین بھاونتر یوجنا میں بڑے پیمانے پر لوٹ ہوئی ہے اور منڈیاں کارپوریٹ مفادات کا مرکز بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کا کم از کم امدادی قیمت دلانے میں ناکام رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے قومی سکریٹری ستیہ نارائن پٹیل نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل پر ’کمبھ کرن کی نیند‘ سو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، کوئی بھیک نہیں مانگ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیہوں کی سرکاری خرید مناسب مقدار میں نہیں ہو رہی جبکہ کسان کھاد اور بیج کی قلت سے بھی پریشان ہیں۔
ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری نے شاجاپور میں احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ دھان 3100 روپے فی کوئنٹل، گیہوں 2700 روپے فی کوئنٹل اور سویابین 6000 روپے فی کوئنٹل خریدنے کی گارنٹی دی گئی تھی مگر کسان آج بھی اپنی فصل فروخت کرنے کے لیے کئی کئی دن دھوپ میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
پٹواری نے کہا کہ ریاست کے 97 فیصد کسان قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں اور آن لائن رجسٹریشن کا نظام کسانوں کے لیے نئی مصیبت بن گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے کسانوں کے مسائل حل نہ کیے تو آئندہ پورے مدھیہ پردیش سے گزرنے والی تمام قومی شاہراہوں کو جام کیا جائے گا۔
مظاہروں کے دوران کانگریس رہنماؤں نے الزام لگایا کہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے مذہب اور سماج کے نام پر سیاست کر رہی ہے، جبکہ کسان، نوجوان اور ملازمین مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا