قومی خبریں

اناہزارے مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کریں:پٹولے

شہریوں سے جمع کئے گئے ٹیکسوں اوررقم کااستعمال پہلے ترقیاتی منصوبوں کے لئے کیا جاتا تھا، لیکن اب اسے مٹھی بھر امیروں کودیاجارہا ہے۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے سماجی کارکن اناہزارے سے مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے تعلق سے مرکز کے خلاف تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

مسٹرپٹولے نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کاعام آدمی چاہتا ہے کہ مسٹراناہزارے مہنگائی کے خلاف تحریک کی قیادت کریں اورانہیں ایک بار پھرویسی بھوک ہڑتال کرنی چاہیے جیسی انہوں نے لوک آیکت کے مدے پر رام لیلامیدان میں کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘ایک عام آدمی کے طورپر میری بھی خواہش ہے کہ اناہزارے بھوک ہڑتال کریں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسانوں اور ملک کے شہریوں کی محنت کی کمائی وجئے مالیا اورنیرومودی جیسے لوگوں کوجارہی ہے۔ مرکز کی غلط پالیسیوں کے سبب شہریوں کازندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈرنے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے گناہوں کاگھڑابھرگیا ہے اوراب ملک کے شہری اسے منھ توڑجواب دینے کے لئے بے چین ہیں ۔ انہوں نے کہا، ’’کانگریس کی حکومت میں شہریوں کوسرمایہ کاری پر ریٹرن ملتاتھا اوراب بینک کے ساتھ ہرلین دین کے لئے انہیں کچھ رقم دینی پڑتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہریوں سے جمع کئے گئے ٹیکسوں اوررقم کااستعمال پہلے ترقیاتی منصوبوں کے لئے کیا جاتا تھا، لیکن اب اسے مٹھی بھر امیروں کودیاجارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined