
فائل تصویر آئی اے این ایس
کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے’ ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا، "امریکی سپریم کورٹ کو ہیٹس آف، جس نے ٹرمپ کی پوری ٹیرف حکمت عملی کو پلٹ دیا! یہ فیصلہ اس کے نظریاتی ڈھانچے کے پیش نظر حیران کن ہے۔یہ 6-3 کا فیصلہ ہے۔ امریکی چیک اینڈ بیلنس کا نظام اب بھی کام کر رہا ہے۔"
Published: undefined
کانگریس رہنما پون کھیڑا نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی کا کام شیطان کا ہوتا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے نام نہاد عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم مودی نے 2 فروری 2026 کو دیر رات واشنگٹن کو کیوں فون کیا؟ ہندوستان نے آج امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کی اپنی ابتدائی حکمت عملی کیوں ترک کردی؟ کیا یہ جنرل نروانے کا انکشاف ہے؟ کیا یہ جیفری ایپسٹین فائلوں کا سایہ ہے؟ کیا یہ گوتم اڈانی کا امریکی فوجداری مقدمہ ہے؟ یا یہ سب کچھ ہے؟
Published: undefined
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پہلے ہی تنازعات میں گھری ہوئی تھی۔ حالیہ بورڈ آف پیس سمٹ میں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 200فیصد ٹیرف کی دھمکی دے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2025 کے تنازع کو روکا۔ تاہم، ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعہ حاصل کی گئی تھی۔
Published: undefined
ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کو ’شرمناک‘ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ دوسرے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے متعدد محصولات کو دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش کرے گا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی کارکنوں کے خلاف ہے، ہم لڑتے رہیں گے۔ قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ اپنی ٹیرف پالیسی کو ترک نہیں کریں گے اور اب وہ کانگریس سے منظوری لینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف کی وسیع حکمت عملی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر کالعدم قرار دے دیا۔ 6-3 کی اکثریت سے سامنے آنے والے اس فیصلے کو ٹرمپ کے معاشی ایجنڈے کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined