قومی خبریں

حسن آرائی کے نام پر سینکڑوں سال قدیم مورتیاں توڑے جانے سے کانگریس ناراض، مودی حکومت پر تاریخ مٹانے کا الزام

کانگریس کا کہنا ہے کہ رینوویشن کے نام پر بلڈوزر چلا کر نریندر مودی کاشی کی صدیوں پرانی مذہبی، ثقافتی اور روحانی وراثت تباہ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>منی کرنیکا گھاٹ پر ٹوٹی ہوئی مورتی، تصویر ’ایکس‘ @kharge</p></div>

منی کرنیکا گھاٹ پر ٹوٹی ہوئی مورتی، تصویر ’ایکس‘ @kharge

 

بنارس واقع منی کرنیکا گھاٹ پر صدیوں پرانی مورتیوں کو توڑ کر ملبہ میں تبدیل کیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس اہم اپوزیشن پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس معاملہ میں جوابدہ ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ ’’نریندر مودی کاشی کی صدیوں پرانی مذہبی، ثقافتی اور روحانی وراثت کو تباہ کر رہے ہیں۔ بنارس کے جس منی کرنیکا گھاٹ کی بازآبادکاری لوک ماتا اہلیابائی ہولکر نے کروائی تھی، اسے رینوویشن کے نام پر بلڈوزر چلا کر اجاڑا جا رہا ہے۔‘‘ یہ حملہ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک ویڈیو کے ذریعہ کیا ہے۔

Published: undefined

اس ویڈیو میں منی کرنیکا گھاٹ پر ٹوٹی ہوئی مورتیوں کو دکھایا گیا ہے، جو ملبہ میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ مورتیوں کے باقیات ندی میں بہتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’’مودی حکومت نہ صرف بنارس کی تاریخ مٹانے پر آمادہ ہے بلکہ ہمارے مذہبی جذبات پر بھی حملہ کر رہی ہے۔ حسن آرائی کے نام پر کاشی کی تاریخی شناخت کو مٹایا جا رہا ہے۔‘‘ ویڈیو میں وزیر اعظم مودی سے اس معاملہ میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’بازآبادکاری، صاف صفائی اور حسن آرائی تو وراثت کی حفاظت کرتے ہوئے بھی ہو سکتی تھی، پھر ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟ اس سوال کا نریندر مودی کو جواب دینا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

ویڈیو میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ ’’منی کرنیکا گھاٹ میں سینکڑوں سال پرانی مورتیوں کو توڑ کر ملبہ میں کیوں ڈالا گیا؟ یہ کسی میوزیم میں سنبھال کر رکھی بھی جا سکتی تھیں۔‘‘ ساتھ ہی کانگریس نے کہا ہے کہ ’’کاشی کی تاریخی شناخت کو مٹانے کے لیے یہ ملک نریندر مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل بھی کانگریس نے اپنی ایک دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں منی کرنیکا گھاٹ پر ہوئی بلڈوزر کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ جائے وقوع کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا تھا کہ ’’مودی حکومت نے تجارت کاری کے بہانے بنارس میں صدیوں پرانی مذہبی، ثقافتی و روحانی وراثت کو بلڈوز کر تباہ کر دیا ہے۔‘‘ پارٹی نے مزید کہا تھا کہ ’’کاشی روحانیت، ثقافت، علم و دانش اور تاریخ کا سنگم ہے۔ یہاں کی جا رہی اس کارروائی کو ترقی نہیں، تباہی کا درجہ ملے گا۔ بی جے پی نہ صرف بنارس کی تاریخ مٹانے پر آمادہ ہے، بلکہ وہ ہمارے مذہبی جذبات پر بھی حملہ کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined