قومی خبریں

گجرات میں 64 برس بعد کانگریس کا قومی اجلاس، پہلے دن سی ڈبلیو سی کی میٹنگ

کانگریس کا 84 واں اجلاس 64 سال بعد گجرات میں ہو رہا ہے۔ احمدآباد میں دو روزہ پروگرام کا آغاز سی ڈبلیو سی میٹنگ سے ہوگا۔ اہم رہنما، وزرائے اعلیٰ اور 1700 مندوبین شریک ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

کانگریس کا 84 واں قومی اجلاس آج 64 سال بعد ریاست گجرات میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ دو روزہ اجلاس 8 اور 9 اپریل کو احمدآباد میں منعقد ہوگا، جس کی شروعات کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی اہم میٹنگ سے ہوگی۔ یہ میٹنگ احمدآباد میں واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل قومی یادگار میں منعقد ہوگی جس میں سی ڈبلیو سی کے ممبران، کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، مختلف ریاستوں کے انچارج، پردیش صدور، قائدینِ حزب اختلاف اور دیگر سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔

Published: undefined

یہ اجلاس کئی اعتبار سے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ گجرات میں اس سے قبل 1961 میں بھاونگر میں پارٹی کا اجلاس ہوا تھا، جو آزادی کے بعد ریاست میں پہلا اجلاس تھا۔ اس بار اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ مہاتما گاندھی کے بطور کانگریس صدر 100 سال مکمل ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ دونوں عظیم رہنما گجرات میں پیدا ہوئے تھے، اس لیے پارٹی نے اس موقع پر گجرات کو اجلاس کا مقام چنا۔

Published: undefined

اجلاس کا مرکزی حصہ 9 اپریل کو ہوگا، جس میں ملک بھر سے 1700 سے زائد کانگریس کمیٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس احمدآباد کے سبز و شفاف مقام، سابرمتی ریور فرنٹ پر منعقد ہوگا، جہاں ایک خصوصی وی وی آئی پی ڈوم تیار کیا گیا ہے۔ اجلاس کا تھیم ہے، نیائے پتھ: سنکلپ، سمرپن اور سنگھرش۔‘

Published: undefined

اس اجلاس میں کانگریس کی اعلیٰ قیادت موجود ہوگی، جن میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا شامل ہیں۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کانگریس کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بہتر کارکردگی کے باوجود مہاراشٹر، دہلی اور ہریانہ کی اسمبلیوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پارٹی اب اپنی توجہ بہار اسمبلی انتخابات پر مرکوز کر رہی ہے، جہاں وہ اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنانے کی امید رکھتی ہے۔

Published: undefined

آنے والا سال کانگریس کے لیے سیاسی طور پر کافی اہم ہے کیونکہ کیرالہ اور آسام میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، جہاں وہ حکومت سازی کی پوزیشن میں ہے۔ وہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد میں میدان میں اترے گی، جبکہ مغربی بنگال میں ابھی تک اتحاد پر کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

کانگریس کا یہ اجلاس تنظیمی طاقت کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ آنے والے انتخابات کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined