قومی خبریں

تقسیم کاری ایجنڈہ مسترد کرنے کے لئے بنگال کے ووٹروں کو مبارکباد: کانگریس

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ہم مغربی بنگال کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں، جس نے بی جے پی کے تقسیم کرنے والے ایجنڈے اور پیسے کی طاقت کو مستر کرتے ہوئے، انہوں نے بنگال کے بھائی چارے کو ترجیح دی۔

رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی
رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی واپسی کے لئے وزیراعلی ممتا بنرجی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ووٹروں نے تقسیم کرنے والی طاقتوں کو مسترد کیا ہے اور بھائی چارے کو اہمیت دی ہے، کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم مغربی بنگال کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں، جس نے بی جے پی کے تقسیم کرنے والے ایجنڈے اور پیسے کی طاقت کو مستر کرتے ہوئے، انہوں نے بنگال کے بھائی چارے کو ترجیح دی۔ یقیناً بنگال کے انتخابی نتائج ہمارے لئے پریشانی کا باعث ہیں، لیکن ہم ممتا ممتا بنرجی کو فیصلہ کن فتح حاصل کرکے بی جے پی کے نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کے دانت کھٹے کرنے کے لئے مبارکبا دیتے ہیں‘‘۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ کانگریس نے تمل ناڈو میں ڈی ایم کے اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور وہاں کے لوگوں نے بی جے پی اور اے این اے ڈی ایم کے اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس اتحاد پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی رائے سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔ مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری کے عوام نے اگلے پانچ سالوں کے لئے اپنا مینڈیٹ دیا ہے اور ان کی پارٹی انتخابی نتائج کو پوری شائستگی اور ذمہ داری کے ساتھ قبول کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined