قومی خبریں

چین-یورپ میں کورونا دھماکے سے ہندوستان میں تشویش! وزیر صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب، نئی رہنما ہدایات کا نفاذ متوقع

ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے این سی ڈی سی اور آئی سی ایم آر کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ریاستوں کو ’جینوم سیکونسنگ‘ پر زور دینا ہوگا۔

چین میں کورونا کا پھر پھیلاؤ / Getty Images
چین میں کورونا کا پھر پھیلاؤ / Getty Images 

نئی دہلی: چین اور یورپ میں کورونا کا زبردست دھماکہ ہوا ہے اور چین میں حالات بے قابو ہو چکے ہیں۔ ہر روز ریکارڈ اموات کے سبب لوگوں کو اپنے مردوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے بھی انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ دریں اثنا، یہ سب دیکھ کر ہندوستان بھی احتیاط برت رہا ہے۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Published: undefined

اجلاس میں بین الاقوامی اور ملکی ہوائی اڈوں پر حفاظتی اقدامات، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے اصولوں کا تعین جیسے کئی نکات پر غور کیا جائے گا۔ قبل ازیں، ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے این سی ڈی سی اور آئی سی ایم آر کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ریاستوں کو ’جینوم سیکونسنگ‘ پر زور دینا ہوگا۔

Published: undefined

اگرچہ ہندوستان میں اس وقت کورونا کے زیادہ کیسز نہیں ہیں اور اس سے ہونے والی اموات بھی نہ کے برابر ہو رہی ہیں۔ تاہم پوری دنیا میں اس وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کے پیش نظر، حکومت ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے این سی ڈی سی اور آئی سی ایم آڑ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وقت پر کورونا کی نئی شکلوں کی شناخت کرنی ہے تو اس کے لیے جینوم سیکونسنگ ضروری ہے۔ انہوں نے ریاستوں کو جینوم سیکونسنگ کے لیے نمونے بھیجنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کہ چین میں کورونا کی صورتحال مزید دھماکہ خیز ہو گئی ہے اور وہاں کی حکومت کی جانب سے حال ہی میں شدید احتجاج کے باعث زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی کے بعد اب ملک میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ اسپتال میں مریضوں کے لیے بستر نہیں ہیں، لاشوں کی آخری رسومات ادا نہیں ہو پا رہی ہیں اور کئی مریضوں کو ضروری ادویات بھی میسر نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined