کئی ریاستوں میں 21 اکتوبر کو ہوں گے ضمنی انتخاب، یہاں دیکھیں پوری فہرست...
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں کی 63 اسمبلی سیٹوں اور بہار کی سمستی پور لوک سبھا سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب کا بھی اعلان کر دیا۔
By قومی آواز بیورو
تصویر سوشل میڈیا
الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ کئی ریاستوں میں خالی اسمبلی سیٹوں اور بہار میں ایک لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے میڈیا کو بتایا کہ کل 63 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے جن میں سب سے زیادہ 15 سیٹیں کرناٹک کی ہیں۔ ان سبھی لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات 21 اکتوبر کو ہی کرائے جائیں گے اور مہاراشٹر و ہریانہ کی ہی طرح سبھی ضمنی انتخابات کی ووٹ شماری بھی 24 اکتوبر کو ہوگی۔
جس ایک لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب ہونا ہے وہ بہار کی سمستی پور سیٹ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق سبھی ضمنی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن 23 ستمبر کو جاری ہوگا اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر طے کی گئی ہے۔ نام واپس لینے کی تاریخ 3 اکتوبر رکھی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 4 اکتوبر ہے جب کہ نام واپس لینے کی تاریخ 7 اکتوبر طے کی گئی ہے۔
بہر حال، کس ریاست کی کس اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات 21 اکتوبر کو ہوں گے، اس کی پوری فہرست درج ذیل ہے...