سری نگر: حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کے انتقال کے پیش نظر سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کا پابندی سے استثنیٰ رکھا جانا مذکورہ کمپنی کے لئے ایک بار پھر انتہائی فائدہ بخش ثابت ہو رہا ہے۔ بتا دیں کہ سید علی گیلانی کے انتقال کے پیش نظر حکام نے کشمیر میں بدھ کی شب سے ہی سے تمام طرح کی انٹرنیٹ و فون خدمات پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم بی ایس این ایل کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے ایکسچینج روڑ پر واقع بی ایس این ایل کے ہیڈکوارٹرز کے باہر جمعرات کی صبح سے ہی گاہک بل جمع کرنے کے لئے طویل قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جمعے کے روز بھی جاری رہا اور گاہک بل جمع کرنے اور دوسرے متعقلہ کاموں کے نپٹارے کے لئے صبح سے ہی قطاروں میں کھڑے تھے۔
Published: undefined
موصوف نامہ نگار نے کہا کہ کچھ لوگوں نے دو تین ماہ سے بل جمع نہیں کی تھیں اور ان کے فون بند ہوئے تھے جن کو بحال کرنے کے لئے وہ بے تاب تھے۔ انہوں نے کہا کہ قطار میں کھڑے لوگوں میں اضطراب تھا کیونکہ انہیں بیرون وادی زیر تعلیم اپنے بچوں اور تجارت کرنے والے گھر کے افراد کے ساتھ رابطہ منقطع ہوا تھا جس کو وہ جلد سے جلد بحال کرنا چاہتے تھے۔
Published: undefined
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے جب قطار میں کھڑے ایک ادھیڑ عمر کے شہری سے بات کی تو ان کا کہنا تھا: 'میرا بیٹا باہر زیر تعلیم ہے گزشتہ شب سے اس کے ساتھ رابطہ منقطع ہے، وہ بہت پریشان ہوگا ہمیں بھی پریشانی لاحق ہے'۔
انہوں نے کہا: 'میں اپنے بی ایس این ایل نمبر، جو اب کئی ماہ سے بند پڑا تھا کیونکہ میں جیو کمپنی کا نمبر استعمال کرتا تھا، کی بل جمع کرنے کے لئے آیا ہوں تاکہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ رابطہ کر سکوں'۔ ادھر لوگوں کا کہنا ہے کہ بی ایس این ایل کو اگرچہ پابندی سے ہر وقت مستثنیٰ رکھا جاتا ہے لیکن اس کی خدمات ناقص ہوتی ہیں۔
Published: undefined
غلام محمد نامی ایک گاہک نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بی ایس این ایل کی براڈ بینڈ سروس انتہائی ناقص ہے جس کی وجہ سے میں دوسری نجی کمپنی کی سروس لینے پر مجبور ہوا۔
انہوں نے کہا: 'اگرچہ بی ایس این ایل کی سروسز پر پابندی عائد نہیں کی جاتی ہے لیکن اس کی براڈ بینڈ سروس اس قدر ناقص ہے کہ ذہنی کوفت کا باعث بن جاتی ہے، اس کے گاہک تنگ آ کر دوسری نجی کمپنیوں کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں'۔
ادھر وادی میں ملک کی مختلف ریاستوں کے مزدور و تجار بھی اپنے گھروالوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہونے کے باعث پریشان ہیں۔ ایک ڈرائیور نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ میں جمعرات کی صبح سے ہی اپنے گھر والوں کے ساتھ رابطے کرنے کے لئے بے چین ہوں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا: 'جمعرات کی صبح سے گھر والوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے وہ بہت پریشان ہوں گے، کئی لوگوں کے پاس میں فون کرنے کے لئے گیا لیکن ان کے بی ایس این ایل نمبر نہیں چل رہے ہیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایک بھلے آدمی جس کا بی ایس این ایل نمبر چل رہا تھا، نے اپنے موبائل سے میری گھر والوں سے بات کرائی جس سے ان کی پریشانی کا کسی حد تک ازالہ ہو گیا۔
Published: undefined
دلی میں مقیم طلبا کے ایک گروپ نے یو این آئی اردو کو فون پر بتایا کہ ہمارا گھر والوں سے بدھ کی شب سے ہی کوئی رابطہ نہیں ہے جس ہم پریشان ہیں۔ ایک طالب علم نے کہا: 'میں بہت پریشان ہوں گھر والوں کے ساتھ رابطہ نہیں ہے وہ کس حال میں ہیں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے'۔ دریں اثنا وادی کشمیر کے ضلع صدر مقامات پر قائم بی ایس این ایل دفاتر پر بھی لوگوں کی قطاریں جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined