تصویر سوشل میڈیا
قومی راجدھانی سے متصل اتر پردیش کے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر( 15 جون) کو کمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع ہوگئیں، جس سے شمالی ہندوستان میں ہوائی رابطے کو فروغ ملا ہے۔ کم لاگت والی ایئر لائن انڈیگو نے جیور واقع نوئیڈا انٹرنیشنل ایئر پورٹ (این آئی اے) سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے والی پہلی ایئر لائن بن کر تاریخ رقم کردی۔ ایئرلائن کے مطابق پہلی پرواز لکھنؤ سے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی، جب کہ اس کے فوراً بعد پہلی پرواز بنگلورو کے لیے روانہ ہوئی۔
Published: undefined
انڈیگو اب اس نئے ہوائی اڈے کو ملک بھر کے 16 سے زیادہ مقامات سے براہ راست جوڑ ے گی۔ اس کے ساتھ ہی امرتسر-جودھپور، بریلی-بھوپال، جے پور اور جودھپور، دھرمشالہ-جودھپور، چنڈی گڑھ-بریلی، کشن گڑھ اور پنت نگر، جموں-جودھپور، جے پور-دھرمشالہ اور پنت نگر، کشن گڑھ-بھوپال نیز پنت گر-جے پور اور جودھپور جیسے 14 شہروں کے درمیان ون اسٹاپ کنیکٹیویٹی بھی فراہم ہوگی۔ ان کنکشنز سے ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں کو بڑے مہانگروں سے بہتر ہوائی رابطہ ملے گا جس سے مسافروں کے لیے ہوائی سفر زیادہ آسان اور آرام دہ ہو جائے گا۔
Published: undefined
انڈیگو کے چیف اسٹریٹجی آفیسر آلوک سنگھ نے کہا کہ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح ہندوستان کی ہوابازی کی کہانی میں ایک نیا باب ہے۔ دہلی-این سی آر اب دنیا کے ان چنندہ میٹرو پولیٹن شہروں میں شامل ہو گیا ہے جہاں ایک سے زیادہ ہوائی اڈے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ حکمت عملی کے لحاظ سے یمنا ایکسپریس وے کے کنارے واقع نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو علاقے کے لیے ایک اہم ہوا بازی اور لاجسٹک مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جس سے موجودہ فضائی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔
Published: undefined
نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے وائس چیئرمین کرسٹوف اشنیل مین نے کہا کہ انڈیگو کی پہلی پروازوں کا خیرمقدم کرنا ہمارے لیے ایک نئے باب کی شروعات ہے۔ لانچ کیریئر کے طور پر انڈیگو پہلے دن سے ہی این آئی اے کو ہندوستان کے اہم شہروں سے جوڑے گی، جس سے مسافروں کو زیادہ متبادل اور سہولت ملے گی۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ ہم انڈیگو کے ساتھ مل کر مسافروں کو آسان سفر کا تجربہ فراہم کرنے اور خطے میں ہوا بازی، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کو لے کر پرجوش ہیں۔ حکام کے مطابق ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اس میں سالانہ تقریباً 1.2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہے۔ ہوائی اڈے کے آپریشنل انفراسٹرکچر میں ایک رن وے، مربوط ٹرمنل بلڈنگ اور ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور شامل ہیں
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined