قومی خبریں

پنجاب، ہریانہ، ایم پی اور گجرات سے راجستھان آنے والوں کو کورونا کی نگیٹو رپورٹ ظاہر کرنا لازمی

میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ راجستھان میں اب پنجاب، ہریانہ اور مدھیہ پردیش سے آنے والوں کے لئے 72 گھنٹے قبل کورونا کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس 

جے پور: عالمی وبا کورونا کے سبب اب پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور گجرات سے ر اجستھان آنے والوں کو بھی کورونا کی نگیٹو رپورٹ دکھانی ہو گی۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر جمعہ کے روز کووڈ- 19 کے سلسلے میں منعقدہ اعلی سطحی جائزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کیرالہ اور مہاراشٹر سے راجستھان آنے والوں کی طرح اب پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش سے آنے والوں کے لئے 72 گھنٹے قبل کورونا کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

Published: 06 Mar 2021, 3:11 PM IST

واضح رہے کہ گزشتہ 25 فروری کو بھی کورونا جائزہ میٹنگ میں کیرالہ اور مہاراشٹر سے راجستھان آنے والوں کو کورونا کی منفی رپورٹ دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ راجستھان میں جمعہ کے روز کورونا کے 195 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس سے اب تک کورونا متاثرین کی تعداد اب تک تین لاکھ 21 ہزار 123 ہوگئی ہے۔

Published: 06 Mar 2021, 3:11 PM IST

تاہم ان میں تین لاکھ 16 ہزار 750 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب ریاست میں کورونا کے چار ہزار 373 فعال کیسز ہیں۔ نئے کیسز میں سب سے ز ائد 43 کیسز ضلع ادے پور میں پائے گئے ہیں۔ جس سے ادے پور میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 92 ہوگئی جن میں سے اب تک 11 ہزار 824 صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

اسی طرح ڈونگر پور، جے پور 32، راجسمند میں 12 اور جودھ پور اور اجمیر میں دس دس نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے جے پور میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 59 ہزار 692 ہوگئی جبکہ ان میں سے 58 ہزار 788 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: 06 Mar 2021, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Mar 2021, 3:11 PM IST