
کنال کامرا، تصویر آئی اے این ایس
مدراس ہائی کورٹ سے کامیڈین کنال کامرا کو آج راحت مل گئی۔ ہائی کورٹ نے 28 مارچ کو کامیڈین کنال کامرا کی پیشگی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انھیں عبوری پیشگی ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ کنال کامرا مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر اپنے طنز کے لیے تنازعہ کا سامنا کر رہے ہیں۔
Published: undefined
عدالت نے کنال کامرا کو اس شرط پر راحت دی ہے کہ انھیں تمل ناڈو کے ولوپورم واقع ونور میں جیوڈیشیل مجسٹریٹ کے اطمینان کے لیے ایک بانڈ بھرنا ہوگا۔ جسٹس سندر موہن نے دوسرے مدعا علیہ (کھار پولیس) کو بھی نوٹس جاری کیا اور معاملے کی آئندہ سماعت 7 اپریل کو طے کی۔
Published: undefined
کامرا نے آج عدالت کو بتایا کہ وہ تمل ناڈو کے ولوپورم ضلع کے رہنے والے ہیں اور انھیں ممبئی پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کا اندیشہ ہے۔ یہ تنازعہ کھار کے ہیبی ٹیٹ کلب میں کامرا کے حالیہ شو سے پیدا ہوا ہے، جہاں انھوں نے ایکناتھ شندے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک پیروڈی گانا پیش کیا تھا۔ کامرا کے شو کے بعد شندے گروپ کے شیوسینا حامیوں میں اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے گزشتہ اتوار کی شب کلب و ہوٹل میں زبردست توڑ پھوڑ کی تھی۔ شیوسینا رکن اسمبلی مرجی پٹیل کی شکایت پر کھار پولیس نے کامرا کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ ممبئی پولیس 36 سالہ کامرا کو 2 بار اس معاملے میں طلب بھی کر چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined