قومی خبریں

دہلی سردی اور کہرے کی آغوش میں

کہرے کی وجہ سے کل 18 ریل گاڑیوں کے چلنے میں تاخیر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں تک کافی گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس  

قومی دار الحکومت دہلی کے علاقے میں اتوار کی صبح سے جو زبردست سردی شروع ہوئی تھی وہ ابھی بھی جاری ہے۔ کل کافی سردی رہی اور زبردست کہرے کے سبب حد نگاہ تک کچھ دکھائی نہیں دیا ۔کہرے کی وجہ سے کل 18 ریل گاڑیوں کے چلنے میں تاخیر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں تک متوسط سے کافی گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دارالحکومت میں اتوار کی صبح درجہ حرارت نو ڈگری اور درجہ حرارت کے کم ہونے کے سبب عوام کو شدید ٹھنڈ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت میں اتوار کو ہوا کا معیار کافی خراب کٹیگری کا درج کیا گیا ہے۔ دارالحکومت کے درجہ حرارت میں مشرقی ہواؤں (پروائی) کے سبب تھوڑا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سڑکوں کےکنارے فٹپاتھ پر جگہ جگہ مزدوروں کو الاؤ جلاتےدیکھا گیا ۔ ادھر کل دہلی میں لوگ بھی کم ہی اپنے گھر سے نکلے۔ دوسری جانب دہلی کی سرحدوں پر کسان گھر بار چھوڑ کر شدید سردی میں احتجاج کررہےہیں۔گزشتہ تین دنوں میں کسانوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہےاور سرحدپر صرف ٹریکٹر اور ٹرالیاں ہی نظر آ رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined