قومی خبریں

کشمیر میں سردی کی لہر جاری، گلمرگ اور پہلگام سرد ترین مقامات

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین مقامات رہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سردی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سردی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: حالیہ برف باری اور بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے جس نے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 2 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام وادی کشمیر کے سرد ترین مقامات رہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں دوران شب 0.4 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

Published: undefined

سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے کم سے کم درجہ حرارت سے زائد از 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ سری نگر میں بھی دوران شب ہلکی بارش ہوئی۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں اور دکان کے تھڑوں پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ برف باری اور بارشوں کے بعد موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی سرما جیسی سردی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ اکتوبر میں ہی گرم لباس اور گرمی کے آلات کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ بھاری برف باری سے قبل ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی ہے جس سے مشکلات مزید بڑھ گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined