
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ریاست کے لوگوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں، مسٹر ٹھاکرے نے کہا، ’’یہ ایک ایسا تہوار ہے جو ہمدردی اور خیرات کی اہمیت کو بیان کرتا ہے۔ سماجی وابستگی کا پیغام دینے والا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، اطمینان اور خوشحالی لائے‘‘۔
مسٹر پوار نے کہا، ’’عید الفطر ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی، جوش اور اچھی صحت لائے۔ اس سے معاشرے میں اتحاد، مساوات اور بھائی چارے کے جذبات میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’رمضان کے بعد عید کے موقع پر، آئیے ہم غریب بھائیوں کی مدد کریں اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں لائیں۔ آئیے اس سال کی عید کو اتحاد، خوشی اور جوش و خروش سے منائیں۔ آئیے ہم دنیا کو انسانی فلاح اور عالمی بھائی چارے کا پیغام دیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔