قومی خبریں

ممتا بنرجی نے کورونا وائرس پر نظم لکھی

کوروناکے حالات کو بیان کرتے ہوئے اس بات کی عکاسی کی ہے دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے کس قدر بدل چکی ہےاور کس قدر دنیا گھبرا چکی ہے۔

تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 
تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ  

مختلف موضوعات پر شاعری کے ذریعہ اپنی بات رکھنے میں مشہور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس مرتبہ کورونا وائرس پر ایک نظم لکھ کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ جلد ہی سیاہ بادل چھٹ جائیں گے اور دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرلے گی۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی نظم کا عنوان ”پیلے“رکھا ہے۔اس نظم کے ذریعہ ماقبل کوروناکے حالات کو بیان کرتے ہوئے اس بات کی عکاسی کی ہے دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے کس قدر بدل چکی ہےاور کس قدر دنیا گھبرا چکی ہے۔کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔کسی کو بھی نہیں معلوم ہے کہ حالات کب بہتر ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے نظم میں یہ بھی بتایا کہ کورونا صورتحال میں ویکسین کا انتظار کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔کوئی زندگی کا محافظ بن کر آئے گا! عام لوگ اس کے انتظار میں اپنے دن گزار رہے ہیں۔

Published: undefined

وزیرا علیٰ کی نظم اس طرح ہے ، ''انتظار، انتظار، انتظار''۔ وزیراعلیٰ نے لکھا- آسمان کی طرح ہلکا پھلکا / بادل گھنے ہیں / گندگی کی دھواں دھواں / دنیا بدل چکی ہے / 'بزدلی کی جنگ' آچکی ہے / سیاہ دنیا میں مایوسی / صرف سانس میں مایوسی ہے / گونگ سیاہ چہرہ عوام کی زندگی کے تھکے / جھریاں / انتظار کرنا انتظار کرنا۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے ماضی میں بھی کئی مو ضوعات پر نظم لکھ چکی ہے اور پہلے بھی کورونا وائرس پر نظم آچکی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل اجودھیا میں رام مندر پ عدالت کے فیصلے اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر بھی نظم لکھ چکی ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نظموں کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined