قومی خبریں

نندی گرام کے نتائج کو لےکر ممتا پہنچی عدالت، سنوائی آج

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ممتا بینرجی کی پارٹی کو 200 سےزیادہ نشستیں حاصل ہو ئی تھیں لیکن وہ خود نندی گرام سے ہار گئی تھیں، اب انہوں نے نندی گرام کے نتائج کو لے کر عدالت کا دروازہ کھٹ کھٹایاہے۔

وزیر اعلی ممتا بینرجی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعلی ممتا بینرجی کی فائل تصویر آئی اے این ایس 

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نےنندی گرام اسمبلی حلقہ کے نتائج کو کولکتہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔اس معاملہ کی عدالت میں آج سنوائی ہو گی ۔ واضح رہے ممتا بینرجی ریاست میں تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنی ہیں ۔ ممتا بینرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو اس مرتبہ دو سو سےزیادہ نشستیں حاصل ہو ئی تھیں لیکن ممتابینر جی خود نندی گرام اسمبلی حلقہ سےہار گئی تھیں ۔

Published: undefined

نتائج کے اعلان کے فورا بعد ممتا بینرجی نے کہا تھا کہ وہ نندی گرام کے عوام کے فیصلہ کو قبول کرتی ہیں لیکن وہ ووٹوں کی گنتی کے دوران ہوئی گڑ بڑی کو لے کر عدالت جائیں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کےپاس جانکاری ہے کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کچھ گڑبڑی ہوئی تھی اور اس کا وہ خلاصہ کریں گی۔واضح رہےترنمول چھوڑ کر بی جےپی میں گئے شوبھیندو ادھیکاری نندی گرام میں گنتی کےدوران شروع سےہی بڑھت بنائےہوئےتھے لیکن پھرممتا بینرجی آ گےہو گئی تھیں لیکن پھر شوبھیندو ادھیکاری آگے ہو گئےاور ان کی جیت کا اعلان کر دیا گیا ۔ ممتا بینرجی کا ماننا ہے کہ گنتی میں گڑ بڑی ہوئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہےشوبھیندو ادھیکاری اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما ہیں اور ان کو بی جے پی میں کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نےابھی حال ہی میں بی جےپی کےبڑےسیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ادھر ممتا بینرجی نے مغربی بنگال کے گورنر کو ہٹانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو کئی خط لکھےہیں اور گورنر نے کل صدر جمہوریہ سے ملاقات کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined