ویڈیو گریب/یوٹیوب
ہماچل پردیش میں آسمان سے آفت آئی ہوئی ہے۔ منگل کو 11 مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے۔ اس سے 20 مکانوں اور 15 مویشی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں بارش کے بعد 406 سڑکیں بند ہیں جس سے آمد و رفت پوری طرح سے درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں 1515 ٹرانسفر خراب ہو گئے جبکہ 171 پینے کے پانی کے منصوبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش منڈی ضلع کے سندھول میں 223.6 ملی لیٹر ہوئی۔ ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں میں ایک سے دو ڈگری کی گراوٹ آئی ہے۔ کانگڑا میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 11 ڈگری نیچے درج کیا گیا۔ ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دھولا کنواں میں 31.5 جبکہ اونا میں 31.4 ڈگری درج کیا گیا۔
Published: undefined
منڈی میں کل بادل پھٹنے سے جان و مال کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ گوہر، کرسوگ، تھوناگ و دھرم پور سب ڈویژن میں 7 مقامات پر بادل پھٹنے سے مکان زمیں دوز ہونے اور سیلاب کے پانی میں بہنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 30 لوگ لاپتہ ہیں۔ گوہر سب ڈویژن میں 5، سراج میں 4 و کرسوگ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
دیہی لوگوں اور انتظامیہ نے 132 لوگوں کو بچایا ہے۔ گوہر سب ڈویژن کے سیانج علاقے میں جیونی کھڈ میں آے سیلاب میں دو گھر ڈوب گئے۔ اس سے جھابے رام و پدم دیو سمیت ان کے کنبہ کے 9 لوگ بہہ گئے۔ ان میں دیوکو دیوی کی لاش کانگڑا ضلع کے دیہرا اور اوما دیوی کی جوگیندر نگر سب ڈویژن میں بیاس ندی کے کنارے ملی۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف نے تلاشی مہم چلائی ہوئی ہے۔
Published: undefined
باڑا پنچایت میں مکان زمیں دوز ہونے سے ملبے میں 6 لوگ دب گئے۔ اس میں ماں-بیٹے کی موت ہو گئی۔ تین گھنٹے کی تلاشی مہم کے بعد چار لوگوں کی جان بچا لی گئی۔ پرواڑا میں ماں، بیٹا اور بہو نالے کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔ بیٹے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پانچ سال کی بچی محفوظ بچا لی گئی ہے۔
سراج سب ڈویژن کے بگسیاڑ، تھوناگ و جنجیہلی میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی ہوئی ہے۔ ایک اسکول ملازم کے اہل خانہ سمیت 19 لوگ بہہ گئے، ان میں 4 کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ 15 ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا ہے کہ قدرتی آفت سے ریاست میں ابھی تک 500 کروڑ روپے کے نقصان کا اندازہ ہے۔ نقصان مزید بڑھ سکتا ہے۔ جہاں پر نقصان ہوا ہے وہاں راحت اور رہنے کا انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت آفت کی اس گھڑی میں لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر حالت میں اس سے نپٹنے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
ادھر محکمہ موسمیات نے 3 جولائی تک ریاست میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ 4 اور 5 جولائی کو کچھ مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔ ان میں کانگڑا اور سولن میں بہت بھاری اور منڈی، حمیر پور، اونا، بلاس پور، شملہ اور سرمور میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جولائی میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined