قومی خبریں

ہماچل کے منڈی میں پھر پھٹا بادل، شدید بارش کے بعد ملبے میں دھنس گئے گھر اور گاڑیاں، 3 کی موت

دیر رات منڈی میں بادل پھٹنے سے کئی علاقوں میں ملبہ آ گیا۔ پورے علاقے میں سیلاب جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سڑکوں پر ملبہ بھر گیا  ہے۔ وزیر اعلیٰ سکھو نے افسروں کو بچاؤ کام تیزی سے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div>

ویڈیو گریب/یوٹیوب

 

ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں ایک بار پھر بادل پھٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں بادل پھٹنے کے بعد ندی-نالے اُپھان پر ہیں۔ وہیں پانی کے سیلاب سے ہر طرف تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حادثے میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔ اطلاع کے مطابق صبح 4 بجے شدید بارش کے بعد سیلاب آ گیا۔ نالے میں آئے اپھان سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں، وہیں سیلاب کی زد میں آنے سے کئی گھر بھی ٹوٹ گئے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ دیر رات منڈی میں بادل پھٹنے سے کئی علاقوں میں ملبہ آ گیا۔ پورے علاقے میں سیلاب جیسے حالات بن گئے۔ پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ کئی گاڑیاں اس کی زد میں آ گئیں۔ سڑکوں پر ملبہ بھر گیا جس سے شہر کے راستے بند ہو گئے۔ گھروں سے لے کر دکانوں تک میں ملبہ گھس گیا ہے۔ سیلاب میں لاپتہ 2 لوگوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

منڈی میں آئے سیلاب کے بعد انتظامیہ راحت و بچاؤ کام میں لگ گئی ہے۔ ملبے میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ وہیں انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے بادل پھٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دردناک بتایا۔ سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ لاپتہ لوگوں کی تلاش کے لیے بچاؤ دستہ جنگی پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ کئی گاڑیاں ملبے میں دب گئی ہیں۔ انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور بچاؤ کام کو تیزی سے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ وہ خود حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں اور سبھی ضروری امداد فوراً دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نےر احت کاموں میں لگے مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

Published: undefined

وہیں ہماچل پردیش اسمبلی میں اپوزیشن رہنما جے رام ٹھاکر نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے منڈی شہر میں کافی نقصان ہوا ہے۔ کل رات بھر شدید بارش ہوئی۔ یہاں نقصان 3.30 سے 4 بجے کے درمیان ہوا۔ اب تک ملی اطلاع کے مطابق 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں یہاں پہنچ گئی ہیں۔ راحت کام جاری ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور حکومت سے گزارش کی کہ جلد سے جلد اس بحرانی حالت سے نکلنے کے لیے اقدامات کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined