قومی خبریں

جموں و کشمیر کے ترال میں تصادم، 2 ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

ترجمان کے مطابق گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ سے دو ملی ٹنٹوں کی لاشیں برآمد کیں، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی Shah Junaid

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہردہ میر ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان مختصر تصادم میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سب ضلع ترال کے ہردہ میر گاوں میں ہفتے کے روز ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹنٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو بدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ ترجمان کے مطابق گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ سے دو ملی ٹنٹوں کی لاشیں برآمد کیں، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ اںہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined