قومی خبریں

کشمیر میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات کے بعد جھڑپیں

سری نگر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر نماز عید کے بعد آزادی کے حامی نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے ردعمل میں آنسو گیس کے گولے داغے اور چھرے والی بندوقوں کا استعمال کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں بدھ کے روز عیدالفطر کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق نماز عیدین کے اجتماعات کے بعد قریب آدھ درجن مقامات پر آزادی کے حامی مظاہرین اور سیکورٹی فورسزکے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں متعدد افراد بشمول سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

Published: 05 Jun 2019, 5:10 PM IST

سری نگر کے پائین شہر کے نوہٹہ میں تاریخی و مرکزی جامع مسجد کے باہر عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد آزادی کے حامی نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے ردعمل میں آنسو گیس کے گولے داغے اور مبینہ طور پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال کیا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کچھ احتجاجی نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔

Published: 05 Jun 2019, 5:10 PM IST

اننت ناگ اور کپواڑہ اضلاع میں بھی عیدالفطر کی نماز کے بعد احتجاجی نوجوانوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اگرچہ فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا تاہم کسی کے شدید طور پر زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: 05 Jun 2019, 5:10 PM IST

اس دوران وادی میں بدھ کو عیدالفطر کے پیش نظر ریل سروس معطل رہی۔ حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق نے سری نگر کی تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں اپنا معمول کا خطبہ دیا اور عید کی نماز ادا کی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے اعلان کر رکھا تھا کہ مسلسل موسلادھار بارشوں اور عیدگاہ میں نمی کے سبب عید الفطر کی نماز عیدگاہ سری نگر کے بجائے مرکزی جامع مسجد سری نگر میں ادا کی جائے گی۔

Published: 05 Jun 2019, 5:10 PM IST

سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ چند ایک جگہوں کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر نماز عیدین کے اجتماعات پرامن طور پر اختتام کو پہنچے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عیدالفطر یا چھوٹی عید کے اس سلسلے میں وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Published: 05 Jun 2019, 5:10 PM IST

وادی کشمیر میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات تاریخی جامع مسجد اور شہر آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئے جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ وادی میں نماز عیدین کے اجتماعات میں خطباء وعلمائے کرام نے عید الفطر کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

Published: 05 Jun 2019, 5:10 PM IST

ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے لوگوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مقدس تہوار ریاست میں امن، ترقی، خوشحالی اور خوشیوں کا نوید لیکر آئے گا۔ انہوں نے ریاست میں آپسی برادری، اخوت، محبت اور انسانیت کے بندھنوں کو مضبوط کرنے میں بھی عید الفطر کی خیر و برکت کی امید کی ہے۔

Published: 05 Jun 2019, 5:10 PM IST

میرواعظ عمر فاروق نے عالم اسلام سمیت اہلیان کشمیر کو دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل عید الفطر اپنے اندر ایک ایسا حیات آفریں پیغام رکھتی ہے جس سے عالم انسانیت کی بہار وابستہ ہے اور فی الحقیقت عید کے مبارکباد کے وہی لوگ مستحق ہیں جنہوں نے ماہ رمضان اور ماہ قرآن کا کما حقہ حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔

Published: 05 Jun 2019, 5:10 PM IST

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jun 2019, 5:10 PM IST