قومی خبریں

کشمیر: کولگام میں تصادم کے بعد شدید جھڑپیں، کم سے کم 50 زخمی

سیکورٹی فورسز نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ، بلٹ اور اشک آور گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے تازی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی ہوئی جس کے بعد جائے تصادم پر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ محمد پورہ علاقے میں جائے تصادم آرائی کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

بتادیں کہ کولگام کے محمد پورہ علاقے میں بدھ کی علی الصبح سے سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی ہوئی جس میں ایک ملی ٹینٹ کے مارے جانے کی اطلاع ہے، حالانکہ پولس نے ملی ٹینٹ کی لاش برآمد ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد پورہ میں جونہی طرفین کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی تو اس کی خبر پھیل گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل کر جائے تصادم آرائی کی طرف بڑھنے لگے۔ لوگوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ شروع کیا تاکہ ملی ٹینسی مخالف آپریشن کو ناکام بنایا جاسکے۔

Published: undefined

تاہم سیکورٹی فورسز نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ، بلٹ اور اشک آور گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جھڑپوں کے دوران یاور احمد نامی ایک نوجوان کو گولی لگی ہے جبکہ تین دیگر نوجوانوں کی آنکھوں میں پیلٹ کے چھرے لگے ہیں۔ تازہ اطلاعات ملنے تک طرفین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

Published: undefined

قبل ازیں، ملی ٹینٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی علی الصبح کولگام کے محمد پورہ کے تازی پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔

Published: undefined

تلاشی کارروائیوں کے دوران جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی مشتبہ جگہ کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی۔ دریں اثنا حکام نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس کو احتیاطی طور پر معطل کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined