قومی خبریں

ایم سی ڈی میں عآپ اور بی جے پی کے درمیان ہنگامہ، دہلی پولیس نے درج کیا کیس

عآپ اور بی جے پی کی جانب سے دہلی پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی۔ اب قانونی رائے لینے کے بعد دہلی پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 160 کے تحت اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی پولیس نے اتوار کو کہا کہ اس نے ایم سی ڈی ہاؤس میں عآپ اور بی جے پی کے کونسلروں کے ذریعہ ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ میئر شیلی اوبرائے نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی (عآپ) کے اعتراضات کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روک دیا۔ اس کے بعد عآپ اور بی جے پی کے کونسلر آپس میں لڑ پڑے۔

Published: undefined

ایم سی ڈی ہاؤس میں بی جے پی اور عآپ کے کارپوریٹروں نے ایوان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ دونوں طرف سے دہلی پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی۔ اب قانونی رائے لینے کے بعد دہلی پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 160 کے تحت اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined