قومی خبریں

اسمبلی انتخابات: پنجاب کے بعد اب منی پور میں پولنگ کی تاریخ بدلنے کا مطالبہ، جانیں کیوں؟

منی پور کی 60 ارکان پر مشتمل اسمبلی کے لئے دو مراحل میں 27 فروری اور 3 مارچ کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو کی جائے گی۔

ووٹ، علامتی تصویر یو این آئی
ووٹ، علامتی تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: پنجاب کے بعد اب منی پور سے بھی اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ آل منی پور کرشچین آرگینائیزیشن (اے ایم سی او) نے مطالبہ کیا ہے کہ 27 فروری کو ہونے والی پہلے مرحلہ کی پولنگ کسی اور دن کرائی جائے کیونکہ اتوار عیسائیوں کی عبادت کا دن ہوتا ہے۔

Published: undefined

اے ایم سی او نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اتوار کے علاوہ ہفتے میں کسی بھی دن پہلے مرحلے کی پولنگ کرانے کی درخواست کی ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا، "ہم الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عیسائیوں کے مذہبی جذبات کے لیے یکجہتی اور احترام کا اظہار کرنے کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ کی تاریخ کو دوبارہ طے کرے۔"

Published: undefined

خیال رہے کہ منی پور کی 60 ارکان پر مشتمل اسمبلی کے لیے ووٹنگ دو مراحل میں 27 فروری اور 3 مارچ کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو کی جائے گی۔ اے ایم سی او نے کہا کہ اگر پہلے مرحلے کی پولنگ اتوار (27 فروری) کو ہوتی ہے تو اس سے عیسائیوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ’’مزید برآں تنظیم کو خدشہ ہے کہ ووٹروں کی ایک بڑی تعداد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے سے گریز کر سکتی ہے، کیونکہ پولنگ کا دن اتوار کو ہے۔ اس طرح دانستہ طور پر عوام کا رائے دہی کا بنیادی حق سلب ہو جائے گا۔‘‘ منی پور کی 30 لاکھ آبادی میں سے 41.29 فیصد عیسائی اور 58.61 41.39 فیصد ہندو ہیں، جبکہ 8.40 فیصد کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ پنجاب میں اب پولنگ 14 فروری کی بجائے 20 فروری 2022 کو ہوگی۔ ایسا اس لئے کیا گیا کیونکہ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے سنت روی داس جینتی کی وجہ سے درخواست کی تھی کہ ووٹنگ کی تاریخ ایک ہفتہ کے لئے مؤخر کر دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے اس درخواست کو قبول کر کے تاریخ تبدیل کر دی، تو اب ویسی ہی درخواست منی پور سے بھی کی جانے لگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined