قومی خبریں

چراغ پاسوان پھر سے این ڈی اے میں شامل ہوں یا نہیں! پارٹی لیڈران نے لیا یہ فیصلہ

چراغ سے ملاقات کے بعد نتیا نند رائے نے کہا کہ یہ ہمارا پرانا گھر ہے۔ جب ہم ملتے ہیں تو یہ ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ رام ولاس پاسوان اور بی جے پی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔

چراغ پاسوان، تصویر آئی اے این ایس
چراغ پاسوان، تصویر آئی اے این ایس 

پٹنہ: این ڈی اے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان چراغ پاسوان نے اتوار کو اپنی پارٹی کی میٹنگ طلب کی۔ اس میٹنگ میں پارٹی عہدیداروں نے چراغ کو اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا۔ اس میٹنگ سے پہلے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے پٹنہ میں چراغ پاسوان سے ملاقات کی۔

Published: undefined

2024 کے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں آج لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام قائدین اور عہدیداران موجود تھے۔ یہ میٹنگ اس لیے اہم تھی کیونکہ اس میں یہ طے کیا جانا تھا کہ کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے این ڈی اے میں شامل ہونا ہے یا نہیں! حالانکہ پارٹی قائدین نے چراغ پاسوان کو اس کے لئے اختیار دے دیا ہے کہ وہ اتحاد کے بارے میں جو فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہوگا۔

Published: undefined

چراغ پاسوان پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد پٹنہ سے دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھے اتحاد کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔ اب بات چیت کا دور ہوگا۔ دوسری جانب وزیر کے عہدے کے حوالے سے چراغ نے کہا کہ وزیر بننا میری ترجیح نہیں ہے۔ این ڈی اے میں شامل ہونے پر جموئی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بات چیت ابھی جاری ہے۔ اتحادی کے لیے حتمی فیصلہ ہونے سے پہلے کچھ کہنا درست نہیں ہوگا۔

Published: undefined

نتیانند رائے نے ایل جے پی کی میٹنگ سے پہلے چراغ سے ملاقات کی۔ دراصل، اس طرح کی قیاس آرائیاں پہلے سے کی جا رہی تھیں کہ بی جے پی انہیں مرکزی کابینہ میں شامل کر سکتی ہے اور اس کے پیش نظر بہار میں بھی ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ مرکزی وزارت داخلہ نے انہیں زیڈ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ چرچا ہے کہ ان کی این ڈی اے میں واپسی کا صرف رسمی اعلان باقی ہے۔ ایسے میں نتیانند سے ان کی ملاقات بھی اس بات کی تصدیق کر رہی ہے۔

Published: undefined

چراغ سے ملاقات کے بعد نتیا نند رائے نے کہا کہ یہ ہمارا پرانا گھر ہے۔ جب ہم ملتے ہیں تو یہ ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ رام ولاس پاسوان اور بی جے پی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن اتحاد پر مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پی ایم مودی کی مقبولیت کے خوف کی وجہ سے ہے۔ نہ ان کا کوئی لیڈر ہے نہ کوئی پالیسی۔ انہیں پی ایم مودی سے پالیسی، خدمت اور قیادت کے بارے میں سیکھنا چاہیے۔

Published: undefined

رام ولاس پاسوان کے یوم پیدائش پر چراغ نے اعلان کیا تھا کہ وہ حاجی پور لوک سبھا سیٹ سے 2024 کا لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ میرے والد کی میراث ہے اور میں اس کا وارث ہوں۔ ادھر رام ولاس پاسوان کے بھائی پشوپتی کمار پارس نے کہا کہ میں وہاں کا ایم پی ہوں اور بڑے بھائی نے مجھے حاجی پور سیٹ دی تھی۔ اس لیے میں یہاں سے ہی لوک سبھا الیکشن لڑوں گا۔ آج تک سے بات چیت کے دوران مرکزی وزیر پشوپتی نے کہا کہ وہ سال 2019 میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔ پھر بھائی کے کہنے پر الیکشن لڑا۔ اس وقت انہوں نے حاجی پور کی سیٹ چراغ کو نہیں دی تھی۔ تو اب میں اس کا حقدار ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined