قومی خبریں

بنگلورو سانحہ: کرناٹک ہائی کورٹ میں 12 جون کو سماعت، سیل بند رپورٹ طلب

چناسوامی اسٹیڈیم بھگدڑ کیس پر کرناٹک ہائی کورٹ نے 12 جون کو سماعت طے کی ہے۔ عدالت نے حکومت سے سیل بند رپورٹ مانگی ہے۔ بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے

<div class="paragraphs"><p>کرناٹک ہائی کورٹ /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

کرناٹک ہائی کورٹ /  آئی اے این ایس

 

کرناٹک ہائی کورٹ نے بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں 4 جون کو پیش آئی بھگدڑ کی ہولناک واردات سے متعلق درخواست پر اگلی سماعت کے لیے 12 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جس پر عدالت نے 5 جون کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

Published: undefined

سماعت کے دوران ریاست کے ایڈووکیٹ جنرل ششی کیرن شیٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ تاحال اپنا جواب داخل نہیں کر سکے ہیں، البتہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک عدالتی کمیشن قائم کیا گیا ہے، جسے رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی کارروائی کے تحت کچھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ششی کیرن شیٹی نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اپنا جواب سیلبند لفافے میں جمع کرانے کی اجازت دیں، کیونکہ اس معاملے میں کچھ ضمانت کی عرضیاں زیر التوا ہیں اور خدشہ ہے کہ پولیس کے بیانات کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔

چیف جسٹس (کارگزار) وی کامیشور راؤ اور جسٹس سی ایم جوشی پر مشتمل بینچ نے اس از خود نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران کرناٹک قانون ساز کونسل کے ایک سابق رکن نے بھی فریق بننے کی درخواست دی، جبکہ ایک وکیل نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ایک عوامی مفاد کی درخواست (پی آئی ایل) دائر کر رہے ہیں۔

Published: undefined

قبل ازیں، عدالت نے ریاستی حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ اس واقعے پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے، تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک بڑے عوامی پروگرام کے دوران پیش آیا تھا، جہاں ہزاروں افراد کی موجودگی کے باعث بدنظمی پیدا ہوئی اور صورتحال پر قابو نہ پانے کی وجہ سے کئی افراد کچلے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined