قومی خبریں

چین۔پاکستان اتحاد ہندوستان کے لئے خطرہ: آرمی چیف

جنرل نارونے نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اتحاد مضبوط ہو رہا ہے اور یہ نہ صرف فوج بلکہ سول شعبوں میں بھی بڑھ رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اتحاد ہندوستان کے لئے خطرہ ہے۔

آر می چیف جنرل منوج مکنڈ نارونے، تصویر آئی اے این ایس
آر می چیف جنرل منوج مکنڈ نارونے، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں دس ماہ سے زیادہ عرصہ سے چین کے ساتھ جاری تعطل کے درمیان آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نارونے نے آج واضح الفاظ میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی ملی بھگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ہندوستان کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے، جس کے لئے ہر سطح پر طاقت اور صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

آرمی ڈے سے پہلے منگل کو سالانہ پریس کانفرنس میں جنرل نارونے نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اتحاد مضبوط ہو رہا ہے اور یہ نہ صرف فوج بلکہ سول شعبوں میں بھی بڑھ رہا ہے۔ یہ زمین پر صاف دکھائی دے رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اتحاد ہندوستان کے لئے خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے فوجی صلاحیت اور طاقت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ فوج دونوں محاذوں پر بیک وقت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہے۔ فوج کی تیاری اور حوصلے بہت زیادہ ہیں اور کسی بھی چیز کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فوج کسی بھی اندرونی اور بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

Published: undefined

چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر تعطل کے درمیان چین کی جانب سے بڑی تعداد میں فوجیوں کے انخلا کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کے علاقوں میں تعینات دونوں ممالک کے فوجیوں کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined