قومی خبریں

چین ہماری زمین پر قبضہ کر کے شہریوں کو اغوا کر رہا ہے اور وزیر اعظم اچھے دنوں کے انتظار میں ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے یہ رد عمل اروناچل پردیش کے بی جے پی ایم پی تاپیر گاؤ کے اس بیان پر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چین لگاتار ہمارے لوگوں کو اغوا کر رہا ہے، حکومت اس کا حل نکالے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia inc.in

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چینی جارحیت کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’چین نے پہلے ہمارے ملک کی زمین پر قبضہ کیا اور اب ہمارے شہریوں کو اغوا کر کے اذیتیں دے رہا ہے۔ مودی جی خاموشی سے اچھے دنوں کا انتظار کر رہے ہیں، یہ شرمناک ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے یہ رد عمل اروناچل پردیش کے بی جے پی ایم پی تاپیر گاؤ کے اس بیان پر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چین لگاتار ہمارے لوگوں کو اغوا کر رہا ہے، حکومت اس کا حل نکالے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 18 جنوری کو چینی فوج نے میرام ترون نامی نوجوان کو اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ شکار پر گیا تھا۔ اس کا دوست کسی طرح جائے وقوعہ سے بھاگنے میں کامیاب رہا اور اس نے افسران کو اس کی اطلاع فراہم کی۔ اس سے پہلے ستمبر 2020 میں چینی فوج نے بالائی سوبنسری ضلع میں پانچ نوجوانوں کو اغوا کر لیا تھا اور تقریباً ایک ہفتہ بعد انہیں رہا کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined