قومی خبریں

بچوں کا فن اور کمپیوٹر انقلاب ہماری طاقت، راجیو گاندھی کی بصیرت نے نئی راہیں دکھائیں: دیویندر یادو

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے ڈرائنگ مقابلے میں بچوں کی تخلیقی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر انقلاب اور راجیو گاندھی کی بصیرت نئی نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں

<div class="paragraphs"><p>ڈرائنگ مقابلہ میں انعامات تقسیم کرتے دیویندر یادو / پریس ریلیز</p></div>

ڈرائنگ مقابلہ میں انعامات تقسیم کرتے دیویندر یادو / پریس ریلیز

 

نئی دہلی؛ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے موتی نگر اسمبلی حلقہ کے چونا بھٹّی، کیرتی نگر واقع نرنکاری بھون میں منعقدہ ڈرائنگ مقابلے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ مقابلے کا موضوع ’’’کمپیوٹر کی اہمیت اور زندگی میں اس کے مختلف استعمال‘ تھا، جسے شرکاء نے اپنے فن اور خیالات کے امتزاج سے عمدہ طور پر پیش کیا۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے سابق کانگریس امیدوار رمیش پوپلی کے ذریعے منعقد اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بڑی تعداد میں بچوں نے حصہ لے کر ثابت کیا کہ نئی نسل میں زبردست تخلیقی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا، ’’بچوں کا فن اور کمپیوٹر انقلاب ہماری طاقت ہیں، راجیو گاندھی کی بصیرت نے نئی راہیں دکھائیں۔‘‘

اس موقع پر ضلع صدر مدن کھوروال، سدھارتھ راؤ، رمیش پوپلی، مبصر گوری شنکر شرما، ہرنام سنگھ، سشما یادو اور راجندر سنگھ نام دھاری سمیت کئی کانگریسی رہنما موجود تھے۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ آج کے دور میں جب مصنوعی ذہانت (اے آئی) زندگی کا حصہ بنتی جا رہی ہے، کمپیوٹر کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے راجیو گاندھی کو ملک میں کمپیوٹر انقلاب کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دوراندیشی نے نوجوانوں کو نئی سمت دی اور آج راہل گاندھی انہی نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ یہی چونا بھٹّی وہ جگہ ہے جہاں راہل گاندھی خود آ کر بڑھئی کے ساتھ کرسی بنانے میں شریک ہوئے تھے اور عوام کے مسائل کو قریب سے سمجھا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ، ’’دہلی میں ’جن سنگٹھن‘ مہم کے تحت ضلع، بلاک، زون اور سیکٹر سطح پر تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ 14 اضلاع میں بلاک و زونل عہدیداروں کی تربیتی ورکشاپ بھی ہو چکی ہیں۔ ان کے مطابق پچھلے چھ ماہ میں بی جے پی حکومت نے محض کھوکھلے وعدے کیے، جبکہ کانگریس نے عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ اپنی تنظیم کو نچلی سطح تک مضبوط بنایا۔

دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس عوام کے مسائل حل کرنے، نئی نسل کو مواقع فراہم کرنے اور ملک کو جدید سمت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined