قومی خبریں

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا اکھنور دورہ، جوانوں کی خدمات کو سراہا

لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ امن قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت چوکس رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

شمالی کمان کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے اتوار کے روز اکھنور میں تعینات یونٹس کا دورہ کر کے جوانوں کے حوصلے اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Published: undefined

جموں نشین دفاعی ترجمان کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے سیلاب کے دوران انسانی بنیادوں پر کی جانے والی بروقت اور کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے جوانوں کی ثابت قدمی اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران فوجی اہلکاروں نے جانفشانی سے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا اور ہر ممکن مدد فراہم کی۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فوج کے تمام رینکس نے مشکل حالات میں جس طرح بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ واقعی لائقِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت چوکس رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔

Published: undefined

آرمی کمانڈر نے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں تاکہ سرحدی علاقوں کے عوام کو مکمل تحفظ اور اعتماد فراہم کیا جا سکے۔ادھر مقامی لوگوں نے بھی فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں آرمی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے اور ان کے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined