قومی خبریں

وزیر اعلیٰ یوگی نے کروڑوں روپے خرچ کر بنے سگنیچر سٹی بس اڈہ کا بہت دھوم دھام سے کیا تھا افتتاح، بن گیا کتوں کا بسیرا

ٹرانسپورٹ کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں کنسٹرکشن یونٹ کے انجینئر نے دعویٰ کیا تھا کہ اگست کے آخر تک مسافروں کے بیٹھنے کا انتظام ہو جائے گا اور فرنیچر وغیرہ بھیجے جائیں گے، لیکن یہ دعوے بھی پورے نہیں ہو سکے

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش واقع کانپور کے وکاس نگر میں سگنیچر سٹی بس اڈہ کا افتتاح ہوئے ایک مہینہ سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، لیکن اب تک یہاں سے بس کی روانگی نہیں ہوئی ہے۔ یہ حال تب ہے جب کروڑوں روپے کے خرچ سے تعمیر اس بس اڈے کا افتتاح خود وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 10 اگست کو دھوم دھام سے کیا تھا۔ افسران نے دعویٰ کیا تھا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے اس بس اڈے کا استعمال شروع ہو جائے گا۔ لیکن اب تک بسوں کا یہاں سے چلنا جاری نہیں ہوا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ نو تعمیر اور جدید بس اڈے پر کتوں نے اپنا بسیرا بنا لیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سگنیچر سٹی بس اڈہ شہر کا تیسرا سب سے بڑا بس اڈہ ہے۔ یہاں سے دہلی اور لکھنؤ کے لیے بسوں کو چلایا جانا تھا۔ یہ معاملہ ڈویژنل کمشنر سیکر روڈویز کی جانکاری میں ہونے کے باوجود بسوں کی یہاں سے روانگی شروع نہیں ہو پائی ہے۔ افسران نے وزیر اعلیٰ یوگی سے اس کا افتتاح تو کروا دیا، لیکن اس کے بعد اس کی خبر لینے والا کوئی نہیں۔ یہاں سے نہ بسیں چلتی ہیں، اور نہ ہی سواریاں یہاں پہنچتی ہیں۔

Published: undefined

ٹرانسپورٹ کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں کنسٹرکشن یونٹ کے انجینئر نے دعویٰ کیا تھا کہ اگست کے آخر تک مسافروں کے بیٹھنے کا انتظام ہو جائے گا اور فرنیچر وغیرہ بھیجے جائیں گے، لیکن یہ دعوے بھی پورے نہیں ہو سکے۔ خالی جگہ کو دیکھتے ہوئے جگہ جگہ آوارہ جانوروں نے اپنا ٹھکانہ بنا لیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق سگنیچر سٹی بس اڈے کو شروع کرانے کے لیے کانپور کے ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر راج شیکھر نے روڈویز ایم ڈی کو خط بھی لکھا ہے، لیکن کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا۔ اس بس اڈے میں بسوں کو کھڑا کرنے کے لیے پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں، اور بسوں کی آمد و رفت سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ انفارمیشن سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔ بس اڈے پر مسافروں کے بیٹھنے کے لیے جنرل اور اے سی ویٹنگ روم کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، صاف آر او کا پانی مہیا کرانے کا انتظام اور کھانے پینے کے لیے معیاری فوڈ اسٹال کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined