قومی خبریں

مرغا جان سے بھی گیا اور کاروباریوں کو مزہ بھی نہیں آ رہا، قیمتوں میں 50 فیصد کی گراوٹ

ملک کی پولٹری صنعت ابھی کورونا کے قہر سے ابھر بھی نہیں پائی تھی کہ برڈ فلو نے دستک دے دی، جس کی وجہ سے یہ صنعت پھر بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

برڈ فلو نے پولٹری صنعت کو ایک بار پھر آ گھیرا ہے۔ یہ صنعت ابھی کورونا کے قہر سے ابھر نہیں پائی تھی کہ اب برڈ فلو نے پوری صنعت کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ شمالی ہندوستان میں ایک ریاست سے دوسری ریاست میں مرغوں کے آنے جانے پر پابندی لگ گئی ہے جس کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے دہلی حکومت نے اپنے یہاں کی مرغا منڈی دس دن کے لئے بالکل بند کر دی ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے دوکاندار اور منڈی میں کام کرنے والے خالی پڑی دوکانوں کے سامنے آرام کر رہے ہیں۔ اس پابندی کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ واضح رہے کاروباریوں کے مطابق مرغا کی مانگ 70 فیصد کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مرغا کی بازار میں قیمت بھی پچاس فیصد کم ہو گئی ہے۔ ادھرسردیوں میں انڈوں کی قیمتیں ہمیشہ زیادہ رہتی تھیں لیکن برڈ فلو کی خبروں کے چلتے اس کی قیمتیں بھی 20 فیصد گرگئی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے مرغوں میں برڈ فلو کی تصدیق صرف ریاست ہریانہ سے ہوئی ہے، باقی دیگر ریاستوں میں جنگلی اور باہر سے آئے پرندوں میں ہی اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے ہریانہ میں جن دو فارموں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے وہ دونوں لیئر فارم ہیں اور برائلر فارم نہیں ہیں۔ لیئر فارم میں مرغی پالن انڈوں کے لئے کیا جاتا ہے جبکہ گوشت کے لئے برائلر فارم میں مرغی پالن ہوتی ہیں۔

Published: undefined

اس خوف کے چلتے دہلی کے ٖغازی پور مرغا منڈی میں سناٹا پسرا ہوا ہے۔ ’قومی آواز کے فوٹو گرافر ویپن جب وہاں گئے تو اس نے وہاں دوکانداروں کو آرام کرتے پایا۔ دوکاندار وہاں صرف بیچنے والے مرغوں کی دیکھ بھال اور ان کو دانا کھلانے کے لئے موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined