قومی خبریں

چھتیس گڑھ: ایک کروڑ کے انعامی منوج سمیت 10 نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف، پولیس اور ڈی آر جی کے مشترکہ آپریشن میں ایک کروڑ کے انعامی سی سی ایم موڈیم بالکرشنا عرف منوج سمیت 10 نکسلی ہلاک، وزیر داخلہ شاہ نے بڑی کامیابی قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>چھتیس گڑھ تصادم&nbsp; (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

چھتیس گڑھ تصادم  (فائل)/ آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

رائے پور: چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران جمعرات کو سی آر پی ایف کی کوبرا کمانڈو، چھتیس گڑھ پولیس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کی مشترکہ کارروائی میں ایک کروڑ روپے کے انعامی نکسلی سی سی ایم موڈیم بالکرشنا عرف منوج سمیت 10 نکسلی مارے گئے۔

یہ آپریشن ریاست کے نکسل متاثرہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری تھا۔ سکیورٹی فورسز نے اپنی حکمت عملی اور باہمی تعاون سے اس آپریشن کو انجام دیا۔ مارا گیا منوج نکسلی تنظیم کا ایک انتہائی اہم رکن تھا اور طویل عرصے سے سکیورٹی ایجنسیوں کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا۔ اس کے سر پر حکومت نے ایک کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا۔ منوج کی ہلاکت کو نکسلی نیٹ ورک کے لیے زبردست دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس آپریشن میں دیگر کئی خطرناک نکسلی بھی مارے گئے، جو مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی نکسلی تنظیموں کے لیے پیغام ہے کہ ان کی سرگرمیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بڑی کامیابی پر اپنے ردعمل میں سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا، ’’نکسلیوں کے خلاف ہماری سکیورٹی فورسز نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف کی کوبرا کمانڈو، پولیس اور ڈی آر جی نے مشترکہ آپریشن میں ایک کروڑ کے انعامی سی سی ایم منوج سمیت 10 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ باقی بچے نکسلی بھی جلد ہتھیار ڈال دیں، کیونکہ 31 مارچ سے پہلے ملک سے سرخ دہشت کا خاتمہ یقینی ہے۔‘‘

Published: undefined

رائے پور کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے اس بات کی تصدیق کی کہ ضلع گڑیا بند کے جنگلات میں جوانوں اور نکسلیوں کے درمیان شدید مڈبھیڑ ہوئی۔ فورسز نے پورے علاقے کو گھیر کر نکسلیوں کو پسپا کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن ابھی جاری ہے اور پورے علاقے میں سرچنگ کی جا رہی ہے تاکہ فرار شدہ نکسلیوں کو بھی پکڑا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined