رائے پور: چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ڈیڑھ گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں ریکارڈ 1059 نئے کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تین متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں کل کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ڈیڑھ گنا سے زیادہ نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ راجدھانی رائے پور میں سب سے زیادہ 343 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ جب کہ بلاسپور میں 159، رائے گڑھ میں 141، درگ میں 89، کوربا میں 73، سکما میں 46، راج ناندگاؤں میں 44، جش پور میں 32 اور جانجگیر میں 24 مریض ملے ہیں۔ اس دوران بلاس پور میں دو اوررائے گڑھ میں ایک مریض کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2977 ہو گئی ہے۔ اس دوران 21 مریضوں کو اسپتال اور ہوم آئسولیشن سے فارغ کر دیا گیا۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 35 ہزار 705 نمونوں کی جانچ کی گئی، اس کے ساتھ ہی ریاست میں پازیٹیوٹی کی اوسط شرح 2.97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined