قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں سلامتی دستوں کی بڑی کارروائی، 1 کروڑ کا انعامی سمیت 30 نکسلی ڈھیر، سرچ آپریشن جاری

علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے اور سلامتی دستے جنگل میں سرچ آپریشن کو انجام دے رہے ہیں۔ مارے گئے نکسلی رہنما کیشو راؤ کی تلاش عرصے جوانوں کو تھی۔

<div class="paragraphs"><p>چھتیس گڑھ تصادم&nbsp; (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

چھتیس گڑھ تصادم  (فائل)/ آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

 چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں نکسلیوں کے خلاف سلامتی دستوں کا بڑا آپریشن جاری ہے۔ اطلاع کے مطابق جوانوں نے نکسلیوں کے ایک بڑے گروپ کو گھیر لیا جس میں کئی بڑے کمانڈر بھی شامل ہیں۔ صبح سے ہو رہی فائرنگ میں اب تک 30 سے زائد نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اس تصادم میں فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا ہے۔

Published: undefined

تصادم ابو جھماڑ کے جاٹلور علاقے میں چل رہا ہے۔ سلامتی دستوں نے اب تک اس کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ نارائن پور کے ایس پی پربھات کمار کے مطابق نکسلیوں کے ماڑ ڈویژن کے بڑے کیڈر کی اطلاع ملنے پر ڈی آر جی نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجا پور اور کونڈا گاؤں کے ابوجھماڑ میں آپریشن چلایا گیا۔ بدھ کی صبح سے تصادم جاری ہے۔

Published: undefined

وزیر داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کارروائی میں ملک بھر کی ایجنسیوں کو جس بڑے نکسلی رہنما کیشو راؤ عرف بسو راج کی طویل عرصے سے تلاش تھی وہ مارا گیا ہے۔ بسو راج نکسلیوں کا جنرل سکریٹری تھا اور اس پر ایک کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان تھا۔

Published: undefined

فی الحال علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے اور سیکوریٹی فورسز جنگل میں سرچ آپریشن کو انجام دے رہی ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ جب تک تلاشی پوری نہیں ہو جاتی، ضبط کیے گئے اسلحہ اور دیگر سامان کی تفصیلات ساجھا نہیں کی جا سکتی۔ یہ تاریخی کارروائی ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کے جوانوں نے انجام دی۔ ڈی آر جی کی اس کامیابی کو نکسل مخالف مہم کی سمت میں ایک بڑی حصولیابی مانا جا رہا ہے۔ جس نکسلی رہنما کی تلاش پورے ملک کی سیکوریٹی ایجنسیوں کو تھی اسے مار گرا کر سلامتی دستوں نے ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined