قومی خبریں

چھتیس گڑھ: بیجا پور-دنتے واڑہ سرحد پر زبردست تصادم، 22 نکسلی ڈھیر، ایک جوان بھی شہید

دونوں طرف سے رک رک کرگولی باری کا دور جاری ہے۔ علاقے میں سرچنگ آپریشن تیز کر دی گئی ہے۔ موقع سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فائل، تصویر سوشل میڈیا

 

چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں سلامتی دستوں اور نکسلیوں کے درمیان زبردست تصادم کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس تصادم میں 22 نکسلی ڈھیر کر دیئے گئے ہیں۔ وہیں ڈی آر جی کا ایک جوان شہید ہوا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ تصادم بیجا پور اور دنتے واڑہ ضلعوں کی سرحد پر واقع جنگل میں اس وقت شروع ہوا جب سلامتی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم گنگالور تھانہ علاقہ (بیجا پور) میں نکسل مخالف مہم پر نکلی تھی۔

Published: undefined

اس تصادم کی تصدیق ضلع کے ایس پی جتندر یادو نے بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں طرف سے رک رک کرگولی باری کا دور جاری ہے۔ علاقے میں سرچنگ آپریشن تیز کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تفصیلی جانکاری کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق تصادم میں اب تک 22 نکسلیوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس دوران دو نکسلیوں کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے بیجا پور اور نارائن پور سے لگی مہاراشٹر کی سرحد پر سیکوریٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ اس میں 31 نکسلیوں کی موت ہو گئی تھی۔ اطلاع کے مطابق مارے گئے نکسلیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ساتھ ہی تصادم کی جگہ سے آٹومیٹک اسلحہ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چھتیس گڑھ میں سلامتی دستے مسلسل نکسلیوں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔ بیجاپور کے فرسےگڑھ تھانہ نیشنل پارک علاقے میں مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر صبح سے تصادم جاری ہے وہیں اس تصادم میں دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined